قومی خبریں

کسانوں کے احتجاج پر بھوپندر ہڈا کا بیان، حکومت سے مذاکرات اور حل کی اپیل

بھوپندر ہڈا نے کسانوں کے احتجاج کے حق کو جمہوری قرار دیتے ہوئے حکومت کو مذاکرات کی اپیل کی۔ انہوں نے کسانوں کی مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے پرامن مظاہرے کی حمایت کی

بھوپندر ہڈا
بھوپندر ہڈا تصویر آئی اے این ایس

چنڈی گڑھ: کانگریس کے سینئر رہنما اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے جمعرات کو کسانوں کے احتجاج پر کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ ہر شہری کو جمہوری طریقے سے اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو اپنی بات پرامن طریقے سے کہنے سے روکا نہیں جانا چاہیے لیکن اگر کوئی قانون توڑنے کی کوشش کرے، تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

Published: undefined

بھوپندر ہڈا نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ کسانوں کے ساتھ بات چیت کر کے ان کے مسائل کا حل نکالے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے مسئلے پر کافی پہلے کمیٹی بنائی گئی تھی، لیکن حکومت نے اس پر ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مانگیں جائز ہیں اور حکومت کو ان پر غور کرنا چاہیے۔ ہڈا نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن طریقے سے دہلی کی حدود میں داخل ہو کر اپنے مطالبات پیش کریں۔

Published: undefined

ہڈا نے مزید کہا کہ کسان مظاہروں میں حکومت کے تعاون کے لیے تیار ہیں، اور اگر کسی نے ٹریکٹر-ٹرالی نہ لانے کی بات کی ہے، تو کسانوں نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے۔ کسان رہنما سورن سنگھ پندھیر نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، اور جب تک ان پر غور نہیں کیا جائے گا، احتجاج جاری رہے گا۔ کسانوں کے دہلی مارچ کے اعلان نے ایک بار پھر زرعی مسائل کو اجاگر کر دیا ہے، جس پر حکومت سے فوری توجہ دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined