قومی خبریں

بھیونڈی حادثہ: مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 35 ہوئی، 25 لوگ بحفاظت نکالے گئے

منگل سے ہو رہی موسلادھار بارش کے سبب راحت و بچاؤ کام میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔ افسران کے مطابق مہلوکین میں 2 سے 11 سال کی عمر کے 15 بچے اور ایک 75 سالہ بزرگ سمیت 10 مرد شامل ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

تھانے: مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے بھیونڈی میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت گرنے سے مرنے والوں والوں کی تعداد بدھ کو بڑھ کر 35 ہوگئی۔ افسران نے آج بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہونے سے اموات کی تعداد کا اعداد و شمار 35 تک پہنچ گیا۔ وہیں راحت اور امدادی اہلکاروں نے اب تک 25 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔

Published: undefined

افسران کے مطابق اموات میں دوسال سے 11 سال کی عمر کے 15 بچے اور ایک 75 سالہ بزرگ سمیت 10 مردشامل ہیں۔ تھانے میں منگل سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کے سبب راحت و بچاؤ کام میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔ بھیونڈی کے پولیس ڈپٹی کمشنر راجکمار شندے نے یواین آئی کو بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے افسران نے معلومات دی ہے کہ راحت اور امدادی کام آج شام تک جاری رہے گا کیونکہ 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined