قومی خبریں

آسام اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی وزیر نندیتا گارلوسا نے ’کمل‘ چھوڑ تھاما ’ہاتھ‘

کانگریس کے صوبائی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ نندیتا گارلوسا کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئی ہیں۔ گزشتہ 5 برسوں سے وہ دیما ہساؤ کی آواز رہی ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

آسام کی سیاست میں انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ ریاستی حکومت کی وزیر نندیتا گارلوسا نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ پارٹی کے بیان کے مطابق گارلوسا آئندہ اسمبلی انتخاب میں دیما ہساؤ ضلع کی ہافلونگ سیٹ سے کانگریس امیدوار کے طور پر میدان میں اتریں گی۔ آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے جنرل سکریٹری نرمال لنگتھاسا کی موجودگی میں نندیتا گارلوسا کانگریس میں شامل ہوئیں۔ اس موقع پر کانگریس کے صوبائی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ نندیتا گارلوسا کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئی ہیں۔ گزشتہ 5 برسوں سے وہ دیما ہساؤ کی آواز رہی ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے نظریات اور اصولوں پر مضبوطی سے قائم رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined