
النکار اگنی ہوتری حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، تصویر ’ایکس‘
بریلی کے سٹی مجسٹریٹ عہدہ سے النکار اگنی ہوتری نے استعفیٰ دے کر پوری ریاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ خاص طور سے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ النکار کے اس فیصلے سے حیران و ششدر ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ استعفیٰ انھوں نے 26 جنوری جیسے خاص موقع پر دیا ہے، جو ان کی طرف سے ایک بڑا پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف جب پورا ملک یومِ جمہوریہ منا رہا ہے، انھوں نے استعفیٰ کے ذریعہ شنکراچاریہ اویمکتیشورانند اور برہمنوں کی بے عزتی پر اپنی مایوسی و ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
النکار اگنی ہوتری نے گورنر اور الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے اپنے 5 صفحات کے استعفیٰ نامہ میں سب سے نیچے واضح حروف میں لکھا ہے کہ اب مرکزی و ریاستی حکومت میں نہ ہی ڈیموکریسی ہے اور نہ ہی ریپبلک، صرف گمراہی ہے۔ ملک میں اب دیسی حکومت نہیں بلکہ بدیسی جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ انھوں نے یو جی سی بل پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار اس خط میں کیا ہے۔
Published: undefined
النکار اگنی ہوتری نے اپنے استعفیٰ نامہ میں خود کو اتر پردیش سول سروس 2019 بیچ کا گزیٹیڈ افسر بتایا ہے۔ انھوں نے خط میں بنارس ہندو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کا ذکر بھی کیا ہے۔ وہ براہ راست گورنر کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھتے ہیں کہ پریاگ راج میں ماگھ میلہ کے دوران مونی اماوسیا کے غسل سے متعلق جو کچھ ہوا وہ فکر انگیز ہے۔ جیوتش پیٹھ جیوترمٹھ کے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند اور ان کے شاگرد، بٹوک، برہمنوں سے مقامی انتظامیہ نے مار پیٹ کی۔ بزرگ آچاریوں کو مارتے ہوئے بٹوک برہمن کو زمین پر گرا کر اور اس کی شکھا (چوٹی) کو پکڑ کر گھسیٹ کر پیٹا گیا اور اس کے وقار کو مجروح کیا گیا۔ چونکہ چوٹی/شکھا برہمن اور سادھو سَنتوں کی مذہبی و ثقافتی علامت ہے، اور میں (النکار اگنی ہوتری) خود برہمن وَرن سے ہوں، اس لیے پریشان ہوں۔
Published: undefined
خط میں آگے لکھا گیا ہے کہ پریاگ راج کے اس واقعہ سے یہ واضح ہے کہ مقامی انتظامیہ کے ذریعہ برہمنوں کی ملک گیر بے عزتی کی گئی ہے۔ النکار اگنی ہوتری کہتے ہیں کہ پریاگ راج میں پیش آیا واقعہ ایک فکر انگیز اور سنگین موضوع ہے۔ ایسے واقعے موجودہ حکومت میں ہونا ایک معمولی برہمن کی روح کو بھی کانپنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اس معاملہ نے یہ ظاہر کر دیا کہ مقامی انتظامیہ اور موجودہ ریاستی حکومت ایک برہمن مخالف نظریہ کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور سادھو سَنتوں کے وقار کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔
Published: undefined
النکار اگنی ہوتری کا کہنا ہے کہ وہ شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند کے شاگردوں کی پٹائی سے بہت تکلیف میں ہیں۔ النکار یو جی سی کے نئے قانون کی مخالفت کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ اس سلسلے میں سٹی مجسٹریٹ کی ایک تصویر پیر کے روز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں وہ پوسٹر لے کر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے ’’ہیش ٹیگ یو جی سی رول بیک... سیاہ قانون واپس لو۔ شنکراچاریہ اور سَنتوں کا یہ اپمان، نہیں سہے گا ہندوستان‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined