قومی خبریں

بانڈی پورہ: جیش محمد سے وابستہ ایک مقامی ملی ٹنٹ گرفتار

گرفتار شدہ ملی ٹنٹ کی شناخت پنزی گام بانڈی پورہ کے رہنے والے 24 سالہ امتیاز احمد خان ولد فیاض احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جیش محمد سے وابستہ ایک مقامی ملی ٹنٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس نے محض بارہ روز قبل ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گرفتار شدہ ملی ٹنٹ کی شناخت پنزی گام بانڈی پورہ کے رہنے والے 24 سالہ امتیاز احمد خان ولد فیاض احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک نے گزشتہ روز جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہم نے پنزی گام کے رہنے والے امتیاز کو پکڑا ہے۔ یہ پچھلے بارہ دنوں سے لاپتہ تھا۔ جس دن یہ لاپتہ ہوا ہمیں اسی دن شک ہوا کہ یہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو چکا ہے'۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'امتیاز نے جیش محمد نامی تنظیم جوائن کی تھی۔ اس کی سرگرمیاں پہلے سے ہی مشتبہ رہی ہیں اور اس کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ یہاں کا ایک ملی ٹنٹ عمر شعبان، جو سوپور میں مارا گیا تھا، یہ اس کا دوست ہے۔ قوم دشمن عناصر نے اسی کا فائدہ اٹھایا اور امتیاز کو ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت کے لئے تیار کیا'۔

Published: undefined

ایس ایس پی نے امتیاز کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں 26 جنوری کو اس کی سوپور میں موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی۔ بانڈی پورہ اور سوپور پولیس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن چلایا تھا۔ لیکن امتیاز تب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا'۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمیں پھر اطلاع ملی کہ امتیاز بانڈی پورہ آ رہا ہے۔ ہم نے آج یہاں ایک مشترکہ ناکہ بٹھایا جس دوران امتیاز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس کے قبضے سے ایک گرینیڈ اور کچھ راؤنڈس گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پھر امتیاز کے ہی انکشاف پر ہم نے ایک خفیہ ٹھکانے سے مزید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو