
نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں آلودگی کی بڑھتی سطح کے پیش نظر کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے اور پانی کا چھڑکاؤ شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ماحولیات کے سکریٹری سی كے مشرا کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس سال صرف کم آلودگی پھیلانے والے ماحول دوست پٹاخوں کی فروخت کی اجازت دی جائے گی۔ آتش بازی کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر وقت کی پابندی کی نگرانی کے لئے 52 ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔
سی کے مشرا نے قومی دارالحکومت میں آلودگی کم کرنے کے مختلف اقدامات کے باوجود اس میں کمی نہ آنے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے دہلی حکومت کو 400 ٹینکروں سے پانی کا چھڑکاؤ فوری طور پر شروع كرانے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی کسی بھی طرح کے تعمیراتی کاموں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس میں سرکاری ایجنسیوں کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ کوڑا لے جانے والے ٹرکوں کو اوپر سے ڈھکا ہونا ضروری کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس میٹنگ میں دہلی کے چیف سکریٹری، دہلی پولس کے اسپیشل کمشنر، کارپوریشنوں کے کمشنر اور دہلی، گڑگاؤں، فرید آباد، غازی آباد اور نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ شامل تھے۔
آلودگی کنٹرول پر سپریم کورٹ کے حکم پر سختی سے عمل کو یقینی بنانے کے لئے دہلی میں 44 ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔ مقامی ایس ڈی ایم ان ٹیموں کی قیادت کریں گے، ان میں ماحولیات کی وزارت، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ، دہلی آلودگی کنٹرول بورڈ اور مقامی اداروں کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔ قومی راجدھانی خطہ کے چار شہروں، گڑگاؤں، نوئیڈا، فریدآباد اور غازی آباد میں دو-دو ٹیمیں ہوں گی۔
میٹنگ میں طے کیا گیا کہ صرف انہی فروخت کنندگان کو پٹاخے فروخت کی اجازت ملے گی، جو پٹرولیم اینڈ ایکسپلوزن سیکورٹی آرگنائزیشن (پیسو) سے لائسنس یافتہ ہیں۔ وہ صرف ماحول دوست پٹا خے ہی فروخت کر سکیں گے۔ کسی اور طرح کے پٹاخے بیچنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔ دہلی پولس اور قومی راجدھانی خطہ کے ضلع مجسٹریٹوں کے احکامات پر سختی سے عمل کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined