قومی خبریں

کورونا وائرس: عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے کیا ’ایک ہزار کروڑ‘ روپے کا عطیہ

وپرو لمیٹڈ، وپرو انٹرپرائزز لمیٹڈ اور عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں مجموعی طور پر 1125 کروڑ روپئے کے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے ملک میں کورونا وائرس کے وبا کو روکنے کی خاطر جامع ردعمل کے لئے ایک ہزار کروڑ روپئے کا عطیہ کیا ہے۔ آئی اے این ایس کے مطابق بدھ کے روز ایک عہدیدار نے اس کے بارے میں معلومات دی۔

Published: undefined

وپرو لمیٹڈ، وپرو انٹرپرائزز لمیٹڈ اور عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں مجموعی طور پر 1125 کروڑ روپئے کے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سے انفیکشن کے خلاف صف اول میں رہ کر جنگ لڑ رہے صحت کارکنان کی مدد ہوگی۔

Published: undefined

کمپنی نے بتایا کہ وپرو لمیٹڈ نے 100 کروڑ، وپرو انٹرپرائزز نے 25 کروڑ اور عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے ایک ہزار کروڑ کا تعاون کیا ہے۔ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، ’’جدید عالمی سماج نے اس بحران کا سامنا نہیں کیا ہے۔ ہمیں اس بحران سے نمٹنے کے لئے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے اور خاص طور پر پسماندہ افراد پر اس کے انسانی اثرات کو کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Published: undefined

فاؤنڈیشن کی 1600 رکنی ٹیم ملک بھر میں 350 ارکان پر مشتمل سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ لوگوں کی مدد کے لئے رقوم کو استعمال کرنے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ تال میل قائم کیا جا سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عطیہ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تعاون سے علیحدہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز