اعظم خان / آئی اے این ایس
اترپردیش کے سیتاپور جیل میں 23 ماہ سے قید سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی رہائی کا عمل منگل (23 ستمبر) کی صبح شروع ہو جائے گا۔ جیل انتظامیہ نے رہائی کے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق اعظم خان کی رہائی منگل کی صبح 7 بجے ہونے کی امید ہے۔ رہائی کے بعد اعظم خان رامپور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں پارٹی کارکنان اور حامیوں کے ذریعہ ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ جیل انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، تاکہ رہائی کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔ اس درمیان سیاسی گلیاروں میں اعظم خان کی رہائی سے متعلق بحثیں تیز ہو گئی ہیں۔
Published: undefined
اعظم خان کے وکیل زبیر محمد خان نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’محمد اعظم خان کے کورٹ سے تقریباً 55، اور بقیہ پروانے دوسرے کورٹ سے گئے ہیں۔ کُل کتنے پروانے گئے ہیں اس کے بارے میں میں نہیں بتا سکتا۔ کچھ پروانے وہاں پہنچ بھی گئے ہیں۔‘‘ واضح ہو کہ اعظم خان سیتاپور جیل میں مختلف مقدمات کے تحت بند ہیں۔ ان کے خلاف زمین پر قبضہ اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ ان معاملوں میں سے کچھ میں انہیں الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی، لیکن دیگر معاملوں میں قانونی عمل اب بھی جاری ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سیتاپور جیل میں اعظم خان کی صحت کو لے کر ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم بھی ان سے ملاقات کرنے جیل پہنچے تھے، ان کے لیے ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء بھی ساتھ لے کر گئے تھے۔ ملاقات کے دوران ان کی بات چیت سیاست سے ہٹ کر خاندانی اور قانونی معاملات پر مرکوز رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز