قومی خبریں

ابھی اعظم خان اور اہل خانہ کو جیل میں ہی رہنا ہوگا، ضمانت کی عرضی خارج

اعظم خان ان کی بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمانت کی عرضی پر آج فیصلہ سناتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ان کی عرضی خارج کردی۔

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس 

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خان ان کی بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمانت کی عرضی پر آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ان کی عرضی خارج کردی۔

Published: undefined

اعظم خان کی جانب سے داخل ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنیتا کماری نے گزشتہ 19نومبر کو دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ انہوں نے آج اعظم خان مع بیوی و بیٹے کے ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے ضمانت کی عرضی خارج کردی۔

Published: undefined

ایس پی رکن پارلیمان و سابق کابینی وزیر رامپور میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے، وقف املاک کو غیر قانونی طریقے سے جوہر یونیورسٹی میں شامل کرنے اور بیٹے کے فرضی تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے کے الزام میں بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ کے ساتھ سیتا پور جیل میں قید ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے اعظم خان سماجوادی کے قدآور رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے مسلم چہرہ بھی ہیں اور ملائم سنگھ کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے اعظم خان کے حق میں کوئی بڑی تحریک نہیں چلائی گئی ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined