قومی خبریں

ایودھیا: رام مندر کے ’گربھ گرہ‘ کا پرچم ہوا تبدیل، اب لہرا رہا ’رام دھوج‘

نوراتری کے پہلے دن صبح ویدک پوجا کے بعد شری رام جنم بھومی مندر کے تعمیر کی جگہ ’گربھ گرہ‘ (پاکیزہ مقام) کے پرچم اور اس کے ڈنڈے کو بدل دیا گیا۔

رام مندر، آئی اے این ایس
رام مندر، آئی اے این ایس 

نوراتری کی شروعات ہو چکی ہے اور اس تاریخ سے ہر سال ہندو نئے سال کی بھی شروعات ہوتی ہے۔ اگادی اور گڑی پڑوا تہوار بھی اسی دن منایا جاتا ہے۔ اس لیے ہندو مذہب میں اس تاریخ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد جب ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ ہوا تو اسی تاریخ کو چنا گیا۔

Published: undefined

نوراتری کے پہلے دن صبح ویدک پوجا کے بعد شری رام جنم بھومی مندر کے تعمیر کی جگہ ’گربھ گرہ‘ (پاکیزہ مقام) کے پرچم اور اس کے ڈنڈے کو بدل دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیسریا رنگ کے پرچم کی جگہ اب ’رام دھوج‘ یعنی رام نام کا رچم لہرایا گیا ہے۔ اس پر شری رام اور ان کی جنم بھومی پر زیر تعمیر مندر پرنٹ ہے۔ اس دوران رام مندر ٹرسٹ کے عہدیدار اور مندر تعمیر کرنے والی ایجنسی کے انجینئر بھی موجود تھے۔

Published: undefined

ایودھیا میں 6 دسمبر 1992 کو جب بابری مسجد کو منہدم کیا گیا تو قیاس کے مطابق ’گربھ گرہ‘ کی جگہ پر ایک پرچم لگا دیا گیا تھا جو کیسریا رنگ کا تھا۔ اس کے بعد جب اس کے اوپر تریپال کا شیڈ بنایا گیا تو اس کے چاروں کونوں پر کیسریا رنگ کے پرچم لگائے گئے تھے۔ رام جنم بھومی کے پجاری آچاریہ ستیندر داس کہتے ہیں کہ بعد میں عارضی مندر میں صرف آگے کے دونوں کونوں پر کیسریا رنگ کے پرچم لگائے گئے تھے۔ اس کے بعد جب سپریم کورٹ سے ایودھیا تنازعہ پر فیصلہ سنایا گیا، تو پھر شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوا اور گربھ گرہ کی شناخت کے لیے اس جگہ پر بھگوا رنگ کا پرچم لگایا گیا تھا۔

Published: undefined

وشو ہندو پریشد کے اودھ علاقہ کے میڈیا انچارج شرد شرما کہتے ہیں کہ 5 اگست 2020 کو جب وزیر اعظم نریندر مودی نے شری رام مندر کا بھومی پوجن کیا تھا، تو اسی دن کیسریا رنگ کا ایک پرچم گربھ گرہ پر لگایا گیا تھا۔ اب نوراتری کے پہلے دن باضابطہ پوجا کے بعد کیسریا پرچم کو ہٹا کر گربھ گرہ پر ’رام دھوج‘ لہرایا گیا ہے۔ اس رام دھوج کا ڈنڈا 50 فیٹ نیچے سے اوپر آیا ہے، جو تانبے کا ہے۔ 2025 میں جب شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا تب اس کے اوپر بھی اسی طرح ’رام دھوج‘ لہرایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined