قومی خبریں

’میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے مجھ کو ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے‘، پی ایم مودی پر شرد پوار کا جوابی حملہ

شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ پی ایم مودی کا شرد پوار کو بھٹکتی آتما کہنا قطعاً درست نہیں ہے۔ اگر انہیں اپنے کام پر اتنا ہی اعتماد ہے تو انہیں اپنے کام پر بات کرنی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار فائل فوٹو /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

شرد پوار فائل فوٹو /  آئی اے این ایس

 
IANS

این سی پی سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی کے ذریعہ اپنے اوپر کیے گئے حملے کو آج تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے اور اب مجھے ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے ہیں۔ ہاں میں کسانوں کا درد بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں، میں مہنگائی سے نبرد آزما عام آدمی کی پریشانیوں کو بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ایک دن قبل پونے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے پوار کا نام لیے بغیر بھٹکتی آتما کہا تھا۔ اس تعلق سے مہاوکاس اگھاڑی میں شامل شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت اور ادتیہ ٹھاکرے نے بھی پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ پی ایم مودی کی آتما دہلی سے مہاراشٹر آتی ہے۔ وہ بھٹکتی ہے۔ ان کی آتما اس لیے بھٹک رہی ہے کیونکہ 4 جون کے بعد بی جے پی کے لیے مہاراشٹر شمشان گھاٹ بن جائے گا۔ دوسری طرف آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ پی ایم کا پوار کو بھٹکتی آتما کہنا قطعاً درست نہیں ہے۔ یہ ہماری ثقافت اور روایت کے خلاف ہے۔ اگر انہیں اپنے کام پر اتنا ہی اعتماد ہے تو انہیں اپنے کام پر ہی بات کرنی چاہیے۔

Published: undefined

شرد پوار پر پی ایم مودی کے مذکورہ بالا متنازعہ بیان پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے بھی سوال کیا گیا۔ ایک پروگرام کے دوران صحافیوں نے جب ان سے اس بابت دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ جب پی ایم مودی کا اگلا جلسہ ہوگا تو میں بھی اس میں موجود رہوں گا۔ اس وقت میں ان سے پوچھوں گا کہ انہوں نے بھٹکتی آتما کس کو کہا اور اس کا کیا مقصد تھا۔ جب وہ مجھے بتائیں گے تو میں آپ سب کو اس بارے میں بتاؤں گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined