قومی خبریں

آندھرا پردیش میں آٹو رکشہ اور بس میں تصادم، تین افراد ہلاک

بس سے ٹکرانے سے بچنے کی کوشش میں رکشہ ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور رکشہ بس کے نیچے آ گیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے پالاناڈو ضلع میں جمعہ کو آر ٹی سی بس اور آٹو رکشہ کے درمیان تصادم ہو گیا جس میں کھیت میں کام کرنے والے 3 مزدور ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے چکلوری پیٹ منڈل کے لنگونٹلا میں پیش آیا۔ تقریباً 15 مزدور ایک آٹو رکشہ میں ویلورو گاؤں سے اپا پورم گاؤں کی طرف جا رہے تھے۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس مچیرلا ڈپو سے چلکا لوری پیٹ جا رہی تھی۔

Published: undefined

جب آٹو رکشہ اندرونی سڑک سے چیلا کالور یپیٹ مین روڈ پر آیا تو بس ڈرائیور نے اس سے ٹکرانے سے بچنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں آٹو رکشہ بس کے نیچے آگیا۔ یہ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ آٹو رکشہ کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار 1 شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 2 دیگر نے چلکالوری پیٹ کے سرکاری اسپتال میں دم توڑ دیا۔

Published: undefined

اس حادثے میں تیرہ دیگر لوگ زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔ ان میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت 60 سالہ وائی ہنومیما، 58 سالہ جی شیوا پاروتی اور 65 سالہ شیخ حضرت ولی کے طور پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined