سماجوادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے جب سے اورنگ زیب کی تعریف میں بیان دیا ہے، مشکلات کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر کے سیاسی لیڈران ان کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور ان کی اسمبلی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ اس معاملے میں اب ابو عاصم اعظمی نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کو خط لکھ کر اپنی صفائی پیش کی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ کس طرح ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ اپنے خط میں انھوں نے اسمبلی اسپیکر سے معطلی واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Published: undefined
اس خط میں ابو عاصم اعظمی نے لکھا ہے کہ گزشتہ 3 مارچ کو جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کے بعد میڈیا کے لوگ پیچھے پڑ گئے۔ انھوں نے اورنگ زیب سے متعلق مجھ سے سوال پوچھا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ نے اورنگ زیب کا موازنہ راہل گاندھی سے کیا ہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا کہ اورنگ زیب کی حکومت کے دوران ہندوستان کو سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا۔ اسی دور حکومت سے متاثر ہو کر انگریز ہندوستان آئے۔ میں نے یہ تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اورنگ زیب ایک بہترین حکمراں تھا۔ اورنگ زیب اور چھترپتی شیواجی مہاراج یا چھترپتی سنبھاجی مہاراج کے درمیان مذہب کی لڑائی نہیں تھ، بلکہ اقتدار کی لڑائی تھی، زمین کی لڑائی تھی۔
Published: undefined
ابو عاصم اعظمی نے اس خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ میں ذات اور مذہب میں تفریق نہیں کرتا ہوں۔ میرے بیان سے واضح ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کہا وہ تاریخ کے حوالے سے کہا ہے۔ بیان دیتے وقت میں نے کہیں پر بھی چھترپتی سنبھاجی مہاراج سے متعلق کسی بھی طرح کا متنازعہ بیان نہیں دیا ہے۔ چھترپتی سنبھاجی مہاراج اور چھترپتی شیواجی مہاراج کے متعلق میرے دل میں احترام ہے۔ میڈیا میں میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، اس لیے میں گزارش کرتا ہوں کہ میری معطلی واپس لی جائے۔
Published: undefined
اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے قانون ساز کونسل میں کہا تھا کہ مغل حکمراں اورنگ زیب کی تعریف کرنے پر مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کیے گئے سماجوادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی کو صد فیصد جیل میں ڈالا جائے گا۔ برسراقتدار طبقہ کے اراکین اسمبلی بیک آواز ابو عاصم اعظمی کی تنقید کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اورنگ زیب کی تعریف مراٹھا راجہ چھترپتی شیواجی مہاراج اور ان کے جنگجو بیٹے چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی بے عزتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined