قومی خبریں

رائے بریلی: کانگریس رکن اسمبلی ادیتی سنگھ پر قاتلانہ حملہ، بی جے پی رہنما کے بھائی پر الزام

رائے بریلی سے کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، جس سے ان کی کار سمیت قافلہ کی تین گاڑیاں پلٹ گئیں۔ اس حملہ میں ادیتی سمیت کئی رہنما زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ انتخاب رائے بریلی میں کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ پر منگل کے روز قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کا تعاقب کیا اور ان کے قافلہ پر فائرنگ کی۔

حملہ کے نتیجہ میں ادیتی سنگھ کی گاڑی کے علاوہ قافلہ کی تین مزید گاڑیاں بھی پلٹ گئیں۔ ادیتی سمیت کئی رہنماؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 14 May 2019, 7:10 PM IST

اطلاعات کے مطابق ادیتی رائے بریلی ضلع پنچائت کے صدر اودھیش سنگھ کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ میں شامل ہونے کے لئے گئی تھیں۔ ووٹنگ میں شامل ہونے کے لئے ضلع پنچائت صدر راکیش اوستھی اپنی گاڑی سے رائے بریلی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

Published: 14 May 2019, 7:10 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ بچھراواں تھانہ علاقہ کے ٹول پلازا اور فلائی اوور کے پاس حملہ آوروں نے راکیش اوستھی کی گاڑی روک لی اور حملہ کر دیا۔ اس دوران حملہ آوروں نے ادیتی سنگھ کی گاڑی کا تعاقب کیا۔ الزام ہے کہ اس دوران ادیتی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے ادیتی سنگھ کی گاڑی ہرچند پور تھانہ علاقہ کے پاس پلٹ گئی۔

Published: 14 May 2019, 7:10 PM IST

اطلاع موصول ہونے پر پولس فورس موقع پر پہنچی اور صورت حال کو قابو میں کیا۔ فی الحال پورے علاقہ کا ماحول کشیدہ ہے اور چپے چپے پر پولس اہلکار تعینات ہیں۔ وہیں، اس حملہ کی اطلاع موصول ہونے پر لکھنؤ کے آئی جی اور کمشنر بھی رائے بریلی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

Published: 14 May 2019, 7:10 PM IST

واضح رہے کہ رائے بریلی کے ضلع پنچائت صدر اودھیش سنگھ کے خلاف کئی ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ اس حوالہ سے ڈی ایم کو ایک خط سونپا گیا تھا لیکن ڈی ایم نے اس پر نوٹس نہیں لیا۔ تاہم ارکان نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ ہائی کورٹ نے اس کے بعد سی جے ایم کی نگرانی میں ووٹنگ کرانے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے 14 مئی یعنی آج کا دن ووٹنگ کے لئے طے کیا تھا۔

Published: 14 May 2019, 7:10 PM IST

کون ہیں ادیتی سنگھ؟

ادیتی سنگھ رائے بریلی صدر سے کانگریس کی رکن اسمبلی ہیں۔ وہ رائے بریلی سے پانچ مرتبہ کے رکن اسمبلی رہے اکھلیش سنگھ کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی سے منیجمنٹ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ امریکہ سے واپس آنے کے بعد 2017 میں انہوں نے رائے بریلی صدر سے انتخاب لڑا اور 90 ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی۔

Published: 14 May 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 May 2019, 7:10 PM IST