قومی خبریں

سات ریاستوں کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ جاری، تلنگانہ کی جوبلی ہلز سے 58 امیدوار میدان میں

سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطے کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ تلنگانہ کی جوبلی ہلز سیٹ سے سب سے زیادہ 58 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ دیگر نشستوں پر بھی سخت مقابلہ ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ملک کی سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطے کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر منگل کی صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ صبح 7 بجے شروع ہونے والے اس عمل میں بڑی تعداد میں ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ضمنی انتخابات مختلف وجوہات سے خالی ہونے والی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے کرائے جا رہے ہیں۔

جن نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں جموں و کشمیر کی بڈگام اور نگروٹہ، راجستھان کی انتا، جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا، تلنگانہ کی جوبلی ہلز، پنجاب کی ترن تارن، میزورم کی ڈمپا اور اڈیشہ کی نواپاڑا شامل ہیں۔

Published: undefined

جموں و کشمیر کی بڈگام اسمبلی سیٹ سے 17 امیدوار میدان میں ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سید محمود الموسوی، پی ڈی پی کے آغا سید منتظر مہدی، بی جے پی کے آغا سید محسن موسوی اور عام آدمی پارٹی کی امیدوار دیبا خان شامل ہیں۔ نگروٹہ سیٹ پر 10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جہاں نیشنل کانفرنس نے شمیم بیگم، بی جے پی نے دیویانی رانا اور عام آدمی پارٹی نے جوگندر سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔

پنجاب کی ترن تارن اسمبلی نشست پر بھی زبردست دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ یہ سیٹ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کشمیر سنگھ سوہل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ یہاں 15 امیدوار میدان میں ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ہرمیت سنگھ سندھو کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ بی جے پی نے ہر جیت سنگھ سندھو، اکالی دل نے سکھویندر کور اور کانگریس نے کرن بیر سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

راجستھان کے باراں ضلع کی انتا اسمبلی نشست اس وقت خالی ہوئی جب بی جے پی کے رکن اسمبلی کنور لال مینا کو ایک فوجداری معاملے میں مجرم قرار دیا گیا۔ اب یہاں 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ کانگریس کی جانب سے سابق وزیر پرمود جین بھایا میدان میں ہیں، جبکہ بی جے پی نے مو رپال سمن پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا سیٹ پر 13 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ یہاں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سومیش چندر سورین اور بی جے پی کے بابو لال سورین کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ یہ سیٹ سابق ایم ایل اے رامداس سورین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Published: undefined

میزورم کی ڈمپا سیٹ پر 5 امیدواروں کے درمیان انتخابی جدوجہد جاری ہے۔ ایم این ایف نے اپنے سینئر نائب صدر آر لالتھنگ لیانا کو، کانگریس نے نائب صدر جان روٹلوا نگ لیانا کو اور بی جے پی نے لالمِنگ تھنگا کو امیدوار بنایا ہے۔

اڈیشہ کی نواپاڑا اسمبلی سیٹ پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ بیجو جنتا دل کی سنیہانگنی چھوریا، بی جے پی کے جے ڈھولکیا، کانگریس کے گھاسی رام ماجھی اور سماج وادی پارٹی کے رماکانت ہاٹی اہم امیدوار ہیں۔ یہ سیٹ بی جے ڈی کے ایم ایل اے راجندر ڈھولکیا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تلنگانہ کی جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ ان ضمنی انتخابات کا سب سے دلچسپ مرکز ہے، جہاں ریکارڈ 58 امیدوار میدان میں ہیں۔ بی جے پی نے دیپک ریڈی، کانگریس نے نوین یادو اور بی آر ایس نے مگنتی سنیتا کو امیدوار بنایا ہے۔ یہاں زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined