قومی خبریں

آسام: سکریٹریٹ ملازمین کے ٹی-شرٹ، جینس، لیگنگ پہننے پر لگی پابندی، بی جے پی حکومت نے نافذ کیا ڈریس کوڈ

اسمبلی اجلاس کے دوران ملازمین کو وردی بھی مہیا کرائی جائے گی، یہاں تک کہ اسمبلی کارروائی کو کور کرنے والے میڈیا اہلکاروں کو بھی سرکاری گائیڈلائنس کے مطابق کپڑے پہننے ہوں گے۔

آسام اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس
آسام اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس 

آسام حکومت نے دسپور میں ریاستی سکریٹریٹ احاطہ میں کام کرنے والے اپنے سبھی ملازمین کے لیے ایک ڈریس کوڈ جاری کیا ہے۔ دفتر کے حکم کے مطابق نئے ڈریس کوڈ کے ذریعہ حکومت نے سکریٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے جینس، ٹی-شرٹ اور لیگنگ پہننے پر روک لگا دی ہے۔ اب سے سکریٹریٹ اہلکاروں کو دفتری اوقات کے دوران لازمی طور سے طے کردہ لباس پہننی ہوگی۔ مردوں کو شرٹ اور پینٹ پہننا چاہیے، جب کہ خواتین ساڑی، شلوار قمیص پہن سکتی ہیں۔ ہر بدھ کو ملازمین کو روایتی کپڑے پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران ملازمین کو وردی بھی مہیا کرائی جائے گی۔ یہاں تک کہ اسمبلی کی کارروائی کو کور کرنے والے میڈیا اہلکاروں کو بھی سرکاری گائیڈلائنس کے مطابق کپڑے پہننے ہوں گے۔ یہ حکم اسمبلی اسپیکر بسوجیت دیماری کی ہدایت پر جاری کیا گیا اور یہ تنخواہ پر کام کرنے والے ملازمین پر بھی نافذ ہوگا۔

Published: undefined

آسام حکومت کے حکم میں سختی سے تذکرہ کیا گیا ہے کہ گائیڈلائنس پر عمل کرنے میں ناکام رہنے والے ریاستی اسمبلی کے کسی بھی ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ حکومت نے سکریٹریٹ اہلکاروں کو بھی سختی سے ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined