قومی خبریں

میزورم کے بعد آسام کے لئے میگھالیہ کی سرحد پر سر دردی ، وزراء اعلی کی بات چیت

میگھالیہ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہےکہ تمام اختلافات کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے دونوں ریاستوں کے پاس مضبوط سیاسی قوت ارادی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

شمال مشرقی ریاستوں میں جاری سرحدی تنازعہ اور اس معاملے پر قومی توجہ کے پس منظر میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اور میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کے درمیان جمعہ کو دسپور میں ہونے والی میٹنگ کودونوں لیڈران نے ’نئی امید‘ قراردیا۔قابل ذکر ہے کہ دونوں ریاستوں کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ نے کئی بار پرتشدد شکل اختیارکرچکا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے حال ہی میں میزورم کے ساتھ سرحدی تنازعہ نے آسام کے چھ پولیس اہلکاروں کی جان لے لی اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔مسٹر سنگما نے میٹنگ کے بعد گوہاٹی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سطح کی میٹنگ کی میزبانی کرنے کے لئے مسٹرسرما کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا ، “ہم بہت خوش ہیں کہ ملاقات بہت تعمیری اور مثبت رہی۔ ہم دونوں حکومتوں کی جانب سے بہت واضح ہے کہ ہم دونوں ریاستوں کے درمیان اختلافات اور تنازعات کے علاقے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے یہ بہت عرصے سے جاری ہے اور ان اختلافات نے مختلف علاقوں کے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام اختلافات کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے دونوں ریاستوں کے پاس مضبوط سیاسی قوت ارادی ہے۔انہوں نے کہا ، "ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں، اسے احترام کے ساتھ کیا جانا چاہئے اور دونوں ریاستوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کی میٹنگ میں ہم نے آسام حکومت کی طرف سے بارہ میں سے چھ شعبوں میں اختلافات کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ جس حکمت عملی پرعمل کرنے کے لئے دونوں ریاستیں متفق ہوئی ہیں، وہ ان معاملات کو مرحلہ وار طریقے سے اٹھاناہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined