
آدھار کارڈ، تصویر آئی اے این ایس
غیر قانونی دراندازی پر روک لگانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آسام حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو آدھار کارڈ جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ہفتہ کے روز کابینہ میٹنگ کے بعد اس کی جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو معمول کے طریقۂ کار کے تحت آدھار کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ لیا گیا تاکہ غیر قانونی تارکین وطن اس دستاویز کو حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خصوصی حالات میں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو ریاستی حکومت کے پاس تجویز بھیجنی ہوگی۔ ریاستی حکومت معاملے کی جانچ کے بعد فیصلہ کرے گی کہ متعلقہ شخص آدھار کارڈ حاصل کرنے کا اہل ہے یا نہیں۔ اس کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا کہنا ہے کہ ریاست میں آدھار کارڈ جاری کرنے کا عمل تقریباً عروج والی حالت تک پہنچ چکا ہے۔ کچھ اضلاع میں آدھار کوریج 100 فیصد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، جو فکر انگیز ہے۔ ہمیں یہ معلوم کرنا ہوگا کہ اضافی آدھار کارڈ حاصل کرنے والے لوگ کون ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق یہ قدم خاص طور پر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری آدھار کارڈ حاصل نہ کر سکے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ سرما نے بتایا کہ فی الحال چائے باغان برادری اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے افراد کو آدھار کارڈ جاری کیے جاتے رہیں گے، کیونکہ ان برادریوں کے بہت سے لوگوں کے پاس اب بھی آدھار کارڈ نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ چھوٹ بھی محدود مدت کے لیے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یکم اپریل 2027 سے یہ چھوٹ بھی ختم ہو جائے گی اور اس تاریخ کے بعد ان برادریوں کے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بھی آدھار کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں اور نوعمروں کے لیے آدھار کارڈ جاری کرنے کا عمل پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آسام میں آدھار کارڈ جاری کرنے کے قواعد کو مزید سخت بنایا جائے گا اور ریاست میں آدھار حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ گزشتہ سال انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ بنگلہ دیش سے ہونے والی غیر قانونی دراندازی پر روک لگانے کے مقصد سے بالغ افراد کے لیے آدھار کارڈ جاری کرنے کے قواعد کو سخت بنانے پر حکومت غور کر رہی ہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined