بجلی سبسڈی چھوڑنے کے لیے بہار حکومت یکم دسمبر سے خصوصی مہم چلائے گی: وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایم مودی نے جس طرح گیس کنکشن کے معاملے میں لوگوں سے رضاکارانہ طور پر سبسڈی چھوڑنے کی اپیل کی تھی، اسی طرح بجلی سبسڈی کے معاملے میں بھی لوگوں سے آگے آنے کی اپیل کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/samrat4bjp">@samrat4bjp</a></p></div>
i

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے دیوالی کے موقع پر یکم دسمبر سے بجلی سبسڈی کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے تحت خوشحال خاندانوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ رضاکارانہ طور پر بجلی سبسڈی کا فائدہ چھوڑ دیں اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے اپنا تعاون پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس طرح گیس کنکشن کے معاملے میں لوگوں سے رضاکارانہ طور پر سبسڈی چھوڑنے کی اپیل کی تھی، اسی طرح بجلی سبسڈی کے معاملے میں بھی لوگوں سے آگے آنے کی اپیل کی جائے گی۔ جو لوگ اس مہم میں تعاون کریں گے، انہیں عطیہ دہندہ مانا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اتوار کو دیوالی کے موقع پر پٹنہ کے دیگھا-آشیانہ روڈ پر واقع ایک دلت بستی پہنچے۔ یہاں انہوں نے دلت، آدیواسی اور پسماندہ طبقے کے خاندانوں کے ساتھ دیوالی منائی اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔ اس دوران انہوں نے تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر سمراٹ چودھری نے بہار کے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بہار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے بہار میں تمام عوامی نمائندوں اور انتظامی افسران سے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دلت، آدیواسی اور انتہائی پسماندہ طبقے کے خاندانوں کے درمیان جائیں، ان کے ساتھ دیوالی منائیں اور ان کی خوشی اور غم میں شریک ہوں۔ تہوار سب کے لیے ہونا چاہیے اور کوئی بھی اس سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اسی مقصد سے وہ خود بھی بستی پہنچے ہیں۔


سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار میں تقریباً ایک کروڑ 92 لاکھ خاندانوں کو، خواہ وہ امیر ہوں یا غریب، 125 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ممکن ہو سکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی سبسڈی کے حوالے سے لوگوں سے رضاکارانہ طور پر تعاون کی اپیل کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورۂ بہار پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔