قومی خبریں

دہلی: 64 دن بعد آج سے کھلے گا آشرم فلائی اوور، سی ایم کیجریوال کریں گے افتتاح

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج دوپہر آشرم فلائی اوور کی ہوئی توسیع کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد اسے شام 5 بجے ہلکی گاڑیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آشرم فلائی اوور، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آشرم فلائی اوور، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی: دہلی کا آشرم فلائی اوور پیر کی شام 5 بجے سے ہلکی گاڑیوں کے لیے کھل جائے گا۔ تاہم ہائی ٹینشن لائن کی وجہ سے بھاری گاڑیوں کو یہاں سے گزرنے کے لیے ایک ماہ تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دوپہر میں آشرم فلائی اوور کی ہوئی توسیع کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد اسے شام 5 بجے ہلکی گاڑیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ لاجپت نگر سے آنے والی ہلکی گاڑیاں آشرم فلائی اوور کے ذریعے سرائے کالے خان اور ڈی این ڈی تک جا سکیں گی۔

Published: undefined

اب ڈی این ڈی کے راستے نوئیڈا سے دہلی آنے والی ہلکی گاڑیاں آشرم فلائی اوور سے لاجپت نگر جا سکیں گی، لیکن سرائے کالے خان سے رنگ روڈ کے راستے لاجپت نگر جانے والی ہلکی گاڑیاں ابھی ریمپ کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے آشرم فلائی اوور پر نہیں چڑھ سکیں گی۔

Published: undefined

آشرم فلائی اوور کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن کو ہٹانے میں تقریباً ایک مہینہ لگے گا۔ حکام کے مطابق ہائی ٹینشن لائن کو ہٹانے کے بعد ہی بھاری گاڑیوں کو اس سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔ تب تک بھاری گاڑیاں فلائی اوور کے نیچے سے ہی گزریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined