قومی خبریں

’تاریخ اور نوٹ بدلتے بدلتے ایک دن بی جے پی حکومت ہی بدل جائے گی‘، ممتا بنرجی کا مودی حکومت پر حملہ

منی پور فساد کا تذکرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہاں فساد برپا کیا گیا ہے، کئی لوگ مارے گئے ہیں، منی پور میں خون بہہ رہا ہے، لیکن کچھ لوگ ناچ گانا کر رہے ہیں۔

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی میدناپور کے شالبنی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ منی پور کی طرح بنگال میں بھی فساد پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کرمی اور قبائلیوں کے درمیان جھگڑا لگانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے کئی لیڈران کو کئی کروڑ روپے دیئے ہیں۔ یہاں فساد ہوگا۔ دہلی سے آرمی آئے گی اور گولی مارے گی اور آپ کچھ نہیں کر پائیں گے۔‘‘

Published: undefined

اپنے خطاب میں ممتا بنرجی نے اسکولوں و یونیورسٹیوں میں نصاب تبدیل کرنے اور 2000 کے نوٹ کا چلن ختم کرنے پر بھی اپنی رائے ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’نوٹ اور تاریخ بدلتے بدلتے ایک دن حکومت ہی بدل جائے گی۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ بی جے پی روز نئی تاریخ بدل رہی ہے، کردار بدل رہی ہے، نوٹ بدل رہی ہے۔ یہ سب بدلتے بدلتے خود ایک دن بدل جائے گی۔ پنچایت الیکشن میں ترنمول کانگریس جیتے گی اور پھر بنگال ملک کو بدلے گا۔

Published: undefined

منی پور فساد کا تذکرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہاں فساد برپا کیا گیا ہے۔ کئی لوگ مارے گئے ہیں، لیکن وہ (پی ایم مودی) آج تک نہیں گئے۔ منی پور میں خون بہہ رہا ہے، لیکن کچھ لوگ ناچ گانا کر رہے ہیں۔ میں بھی منی پور جانا چاہتی ہوں، لیکن ہمیں جانے نہیں دیا جائے گا۔ جس طرح آسام جانے کی کوشش کی تھی، لیکن وہاں جانے نہیں دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined