قومی خبریں

ارنب گوسوامی کو نہیں ملی راحت، پولس کی عرضی پر عدالت میں سماعت 9 نومبر کو

پولس نے اپنی عرضی میں سیشن عدالت سے ذیلی عدالت کے حکم کو منسوخ کرنے اور تینوں ملزمین کو پولس حراست میں دینے کا مطالبہ کیا، جس پر سماعت 9 نومبر کو ہوگی۔

ارنب گوسوامی، تصویر سوشل میڈیا
ارنب گوسوامی، تصویر سوشل میڈیا 

رائے گڑھ ضلع کے علی باغ سیشن عدالت نے ہفتہ کے رو زپولس کی اس از سر نو غور کی عرضی کو 9 نومبر کو سماعت کے لیے فہرست بند کر دیا جس میں ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو 2018 میں خودکشی کے لیے اکسانے کے ایک معاملہ میں عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے مجسٹریٹ کے حکم کو چیلنج پیش کیا گیا تھا۔

Published: undefined

علی باغ ضلع سیشن عدالت کو مطلع کیا گیا کہ بمبئی ہائی کورٹ اس وقت ارنب گوسوامی اور خودکشی معاملے کے دو دیگر ملزمین فیروز شیخ و نتیش ساردا کے ذریعہ داخل عرضیوں پر سماعت کر رہا ہے، جس میں عارضی ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان کی ’غیر قانونی گرفتاری‘ کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا۔ پولس نے اپنی عرضی میں سیشن عدالت سے ذیلی عدالت کے حکم کو منسوخ کرنے اور تینوں ملزمین کو پولس حراست میں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ارنب گوسوامی کو بدھ کے روز صبح ممبئی واقع لووَر پریل میں موجود ان کی رہائش سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں علی باغ پولس اسٹیشن لے جایا گیا اور بعد میں چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ سنینا پنگلے کے سامنے پیش کیا گیا۔ بدھ کی دیر رات دیے گئے اپنے حکم میں مجسٹریٹ نے تینوں کو پولس حراست میں بھیجنے سے انکار کر دیا اور انھیں 18 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined