قومی خبریں

سورت سے ہریدوار پہنچی مزدور ’اسپیشل ٹرین‘ سے 167 مسافر لاپتہ، انتظامیہ پریشان

گجرات کے سورت ضلع سے ہریدوار کے لیے چلنے والی مزدور اسپیشل ٹرین میں جو مسافر سوار ہوئے تھے ان میں سے 167 مسافر غائب ہیں۔ ایک ساتھ اتنے لوگوں کے لاپتہ ہونے سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاک ڈاؤن میں الگ الگ ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کی ریاست پہنچانے کے لیے انڈین ریلویز کے ذریعہ مزدور اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ اس درمیان مزدور اسپیشل ٹرینوں سے لوگوں کے غائب ہونے کا معاملہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ معاملہ گجرات کے سورت سے اتراکھنڈ کے ہریدوار پہنچی ایک مزدور اسپیشل ٹرین کا ہے جن میں ایک دو نہیں بلکہ 167 مسافر غائب ہیں۔

Published: 15 May 2020, 7:40 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ 12 مئی کو گجرات کے سورت ضلع سے ہریدوار پہنچی مزدور اسپیشل ٹرین میں سوار 167 مسافروں کا پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔ ایک ساتھ اتنے لوگوں کے غائب ہونے سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران حیران ہیں اور ایک ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ اب ان لوگوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے جو سورت میں ٹرین پر سوار تو ہوئے لیکن ہریدوار تک نہیں پہنچے۔

Published: 15 May 2020, 7:40 PM IST

سورت سے اسپیشل ٹرین منگل کے روز ہریدوار پہنچی تھی۔ اس ٹرین میں کل 1340 لوگ سوار ہوئے تھے۔ لوگوں کی ایک فہرست بھی ہریدوار انتظامیہ کو سورت انتظامیہ کے ذریعہ دستیاب کرائی گئی تھی۔ لیکن جب یہ اسپیشل ٹرین ہریدوار ریلوے اسٹیشن پہنچی اور مسافروں کی نگتی انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی تو کئی مسافر لاپتہ نظر آئے۔ گنتی مکمل کرنے پر پتہ چلا کہ ہریدوار اسٹیشن کل 1173 مسافر پہنچے تھے اور 167 لوگ موجود نہیں تھے۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ کے افسران حرکت میں آئے اور سورت کے افسران سے فوراً رابطہ کیا۔

Published: 15 May 2020, 7:40 PM IST

اس پورے معاملے میں ضلع مجسٹریٹ روی شنکر نے بتایا کہ ٹرین راستے میں کہیں رکی ہے یا اس کی رفتار دھیمی ہوئی ہے، اس سلسلے میں پتہ کیا جا رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ مسافر راستے میں اتر گئے ہوں گے، لیکن فی الحال اس کی جانچ کی جا رہی ہے اور حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ روی شنکر نے مزید کہا کہ سورت کے افسران سے رابطہ کر سبھی لوگوں کے نام اور پتے طلب کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کتنے لوگ وہاں سے ٹرین میں سوار ہوئے۔ اگر یہ سامنے آیا کہ یہ لوگ راستے میں ٹرین سے اترے ہیں اور خود سامنے نہیں آئے تو سبھی کے خالف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

Published: 15 May 2020, 7:40 PM IST

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ انتظامیہ کے ذریعہ ہریدوار میں آنے والے مہاجرین کے لیے تھرمل اسکریننگ اور میڈیکل جانچ کا انتظام کیا گیا ہے، اس کے بعد سبھی لوگوں کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ اگر یہ لوگ قصداً لاپتہ ہوئے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: 15 May 2020, 7:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 May 2020, 7:40 PM IST