قومی خبریں

اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل ہو: یوگی

ہائی کورٹ نے 21 مئی 2020 کے اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ جن سیٹوں پر شکچھا متر تعینات ہیں ان کو چھوڑ کر باقی خالی اسامیوں پر تقرریاں کی جائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوانوں کو نوکری سمیت روزگار کے وافر مواقع دستیاب کرانے کے لئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بیسک ایجوکیشن میں 31661 اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

ریاستی حکومت کے ترجمان نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ ٹیچروں کے 69000 خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے 6 جنوری 2019 کو ٹی ای ٹی کا امتحان منعقد کرایا گیا تھا۔ سات جنوری 2019 کوجنرل زمرے کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے 65 فیصدی جبکہ بیکورڈ و اوبی سی زمرے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کم از کم 60 فیصدی نمبرات طے کیے گئے تھے۔

Published: undefined

اس نوٹیفکیشن کے ضمن میں کچھ امیدواروں کے ذریعہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے 29مارچ 2020 کو حکومت کے موقف کی تائید کی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے 21 مئی 2020 کے اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ جن سیٹوں پر شکچھا متر تعینات ہیں ان کو چھوڑ کر باقی خالی اسامیوں پر تقرریاں کی جائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اسی ضمن میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم دیا ہے کہ 31661 خالی اسامیوں پر تقرری کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined