قومی خبریں

یوپی کی جنگ میں آیا دلچسپ موڑ، مودی حکومت میں وزیر انوپریا پٹیل کی ماں نے اکھلیش سے ہاتھ ملایا!

اتر پردیش اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست میں الگ الگ پارٹی لیڈران کی سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس درمیان مرکزی وزیر انوپریا پٹیل کی ماں نے اکھلیش یادو سے انتخابی سمجھوتہ کر لیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اپنا دل کے کرشنا گروپ کی سربراہ کرشنا پٹیل نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کرنے والی کرشنا پٹیل نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اتحاد کو آخری شکل دے دی ہے اور سیٹ کی تقسیم سے متعلق بعد میں تبادلہ خیال ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔‘‘

Published: undefined

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ کرشنا پٹیل کی بیٹی انوپریا پٹیل نہ صرف بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے میں شامل ہیں، بلکہ مودی حکومت میں وزیر بھی ہیں۔ انوپریا پٹیل اپنا دل کے دوسرے گروپ کی سربراہ ہیں۔ ان کے شوہر آشیش پٹیل قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ حالانکہ کرشنا پٹیل کے گروپ والے اپنا دل نے جو دعویٰ کیا ہے، اس سے متعلق سماجوادی پارٹی کی طرف سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined