لکھنؤ میں کار نے چھ لوگوں کو روندا
لکھنؤ میں ایک کار نے چھ لوگوں کو روند دیا جس میں ایک بچے کی موت ہو گئی اور دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس نے سوفٹ کار برآمد کر لی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

لکھنؤ میں ایک کار نے چھہ لوگوں کی جان لی ہے ۔خبروں کے مطابق گاڑی ایک لڑکا چلا رہا اور وہ لڑکا الوداعی پارٹی سے واپس آ رہا تھا ۔ یہ واقعہ جمعرات کو بنتھرا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 12ویں جماعت کے طالب علم نے کار چلاتے ہوئے چھ افراد کو کچل دیا۔
حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ ایک چھ سالہ بچہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ خبروں کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم طالب علم موقع سے فرار ہو گیا۔لڑکے کےساتھ ایک لڑکی تھی اور پولیس نےاس لڑکی سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کار برآمد کر لی اور ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، حادثہ 12 فروری کو شام 6 بجے کے قریب کانپور روڈ، بنتھرا قصبے پر ہنومان مندر کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور پتہ چلا کہ ایک تیز رفتار کار نے پہلے آٹو رکشا کو ٹکر ماری اور پھر راہگیروں کو کچل دیا۔
اس حادثہ میں ارمان (12 سال)، اودھ بہاری (42 سال)، سادھنا ورما (35 سال)، مینا دیوی (60 سال)، اور دکشانت پٹیل (6 سال) شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھ سالہ دکشانت پٹیل کی حالت زیادہ سنگین ہونے پر اسے اعلیٰ مرکز میں ریفر کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ کار کو 12ویں جماعت کا طالب علم چلا رہا تھا جو مبینہ طور پر اپنی لڑکی دوست کے ساتھ اسکول کی الوداعی تقریب سے واپس آرہا تھا۔ پولیس نے لڑکی سے پوچھ گچھ کے بعد سوئفٹ کار برآمد کرلی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل، آج تک)