قومی خبریں

انٹونی بلنکن نے کی عراقی وزیر اعظم کاظمی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ حملہ عراقی ریاست کی خود مختاری اور استحکام پر تھا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہماری شراکت مضبوط ہے۔"

انٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس
انٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے قتل کی کوشش کی شدید مذمت کی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ اطلاع دی۔ نیڈ پرائس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’’سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے۔ بلنکن نے آج عراقی صدر برہم صالح سے ٹیلیفونک تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

Published: undefined

انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ حملہ عراقی ریاست کی خود مختاری اور استحکام پر تھا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہماری شراکت مضبوط ہے۔" قابل غور ہے کہ اتوار کو بغداد میں مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر ایک ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا گیا، لیکن وہ معمولی زخمی ہونے کے ساتھ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

Published: undefined

شفق نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ عراقی حکام نے منگل کو اس حملے کے سلسلے میں ایک شیعہ دھڑے کے تین ارکان کو گرفتار کرنے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب پوپ فرانسس نے منگل کو اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا گھناؤنا فعل قرار دیا۔ ان کا یہ بیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت میں ایک بیان جاری کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined