ویڈیو گریب
ایک بار پھر بہار میں ریل حادثہ پیش آیا ہے، جس پر کانگریس نے اظہارِ تشویش کیا ہے۔ معاملہ کٹیہار کا ہے جہاں اودھ-آسام ایکسپریس ایک ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت بھی ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر پوسٹ جاری کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ ’’بہار میں پھر ایک ریل حادثہ ہو گیا ہے۔ کٹیہار میں اودھ-آسام ایکسپریس ایک ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس میں ایک ٹرالی مین کی موت ہو گئی اور کئی مزدور سنگین طور سے زخمی بتائے جا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’ہماری ایشور سے دعا ہے کہ وہ مرنے والوں کی روح کو سکون پہنچائے، اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا کرے۔‘‘ پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’یہ بے حد فکر کی بات ہے کہ مودی حکومت میں ریل حادثے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ مسافر خوف اور دہشت کے سائے میں سفر کرنے کو مجبور ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ میں کانگریس نے کچھ اعداد و شمار بھی پیش کیے ہیں۔ لکھا گیا ہے کہ ’’گزشتہ تقریباً ایک سال میں 98 ریل حادثات ہو چکے ہیں، 26 لوگوں کی جان چلی گئی ہے، 171 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثات ہو رہے ہیں، لوگون کی جانیں جا رہی ہیں، لیکن وزیر اعظم اور وزیر ریل کو اپنے کھوکھلے پی آر اسٹنٹ سے فرصت نہیں مل رہی۔‘‘ مودی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’نہ کوئی جوابدہی ہے، اور نہ کوئی ذمہ داری ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined