قومی خبریں

’آپریشن سندور‘ کے دوران پاکستان کی شکست کا ایک اور ثبوت ملا، ڈَل جھیل سے برآمد ہوا میزائل کا ٹکڑا

10 مئی کو سری نگر میں زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی تھی۔ ڈل جھیل میں میزائل جیسی ایک چیز گری تھی۔ افسران کے مطابق جب یہ چیز ڈل جھیل میں گری تو اس کی سطح سے دھواں اٹھنے لگا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

جموں و کشمیر کی ڈل جھیل سے پاکستانی میزائل کا ملبہ برآمد ہوا ہے۔ پاکستان نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران سری نگر پر میزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ڈل جھیل کی صفائی کے دوران میزائل کا یہ ملبہ برآمد ہوا ہے۔ واضح ہو کہ جنگ کے دوران پاکستان نے کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی میزائل حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔ ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈل جھیل میں اتوار (21 ستمبر) کو صفائی مہم چلائی گئی۔ اس دوران پاکستانی میزائل کا ملبہ جھیل سے برآمد ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس نے اس کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ میزائل کے کمپوننٹ (اجزاء) کو دوسری جگہ بھیجا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دراصل گزشتہ 10 مئی کو جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر میں زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی تھی۔ ڈل جھیل میں میزائل جیسی ایک چیز گری تھی۔ افسران کے مطابق جب یہ چیز ڈل جھیل میں گری تو اس کی سطح سے دھواں اٹھنے لگا تھا۔ اسی روز جھیل کے آس پاس اور سری نگر میں کئی مقامات پر دھماکے ہوئے تھے۔ ساتھ ہی پاکستان نے کشمیر سمیت سرحد سے متصل کئی علاقوں پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی، لیکن ہندوستانی فوج نے ان تمام حملوں کو ناکام کر دیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں رواں سال 22 اپریل کو دہشت گردوں نے 26 ہندوستانی شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔ اس حملہ کے پیچھے پاکستان کی پشت پناہی والے دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کے سبب ہندوستان نے 7 مئی کو ’آپریشن سندور‘ کے تحت مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان کے کئی دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس آپریشن میں کئی دہشت گرد مارے بھی گئے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کافی زیادہ بڑھ گئی ہے جو اب تک برقرار ہے۔

Published: undefined