قومی خبریں

بابا رام دیو پر ایک اور مصیبت، این ایس یو آئی نے درج کرائی ایف آئی آر

این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن کا کہنا ہے کہ ’’بابا رام دیو نے کورونا جنگجو اور اگلی صف کے سپاہی ڈاکٹروں کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کو کوئی بھی ہندوستانی برداشت نہیں کرے گا۔‘‘

رام دیو / تصویر سوشل میڈیا
رام دیو / تصویر سوشل میڈیا 

ایلوپیتھی طریقہ علاج کے خلاف بیان دینے کے بعد یوگا گرو بابا رام دیو کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ حالانکہ پتنجلی کے مالک رام دیو نے اپنے بیان کے لیے معافی مانگ لی، لیکن بعد میں مزید کچھ ایسے بیانات ان کے سامنے آئے جس نے ان کی پریشانیاں بڑھا دیں۔ کورونا ٹیکہ کاری کے تعلق سے ان کے بیان پر پہلے ہی آئی ایم اے (انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن) نے سخت رخ اختیار کر رکھا ہے، اور اب نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے یوگا گرو سے صنعت کار بنے بابا رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

Published: undefined

این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’بابا رام دیو نے کورونا جنگجو اور اگلی صف کے سپاہی ڈاکٹروں کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کو کوئی بھی ہندوستانی برداشت نہیں کرے گا۔ این ایس یو آئی بابا رام دیو کے اس (ایلوپیتھی طریقہ علاج والے) بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور پولس سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔‘‘ بابا رام دیو کے خلاف این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری ناگیش کریپّا نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کے تحت مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کو بغیر کارروائی کے چھوڑنا ڈاکٹروں کو ذلیل کرنے کے مترادف ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined