قومی خبریں

کوٹہ میں پھر ایک خواب نے توڑا دَم، نیٹ کی تیاری کر رہی طالبہ نے کی خودکشی

سومیا کوٹہ کے مہاویر علاقے میں رہ کر نیٹ کی تیاری کر رہی تھی، وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کسی کا بھی فون نہیں اٹھا رہی تھی، مبینہ طور پر اس نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

ہندوستان میں کوچنگ ہَب کے نام سے مشہور راجستھان کے کوٹہ میں مختلف مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کر رہے طلبا کی خودکشی کرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک بار پھر خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے اور اس مرتبہ اتر پردیش کے لکھنؤ کی رہنے والی سومیا نے خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا۔

Published: undefined

سومیا کوٹہ میں رہ کر نیٹ کی تیاری کر رہی تھی، لیکن مبینہ طور پر اس نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے خودکشی جیسا قدم اٹھا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سومیا نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔ سومیہ کوٹہ کے مہاویر علاقے میں رہ کر نیٹ کی تیاری کر رہی تھی۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کسی کا بھی فون نہیں اٹھا رہی تھی۔

Published: undefined

طالبہ کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ضبط کر مردہ گھر میں رکھوا دیا۔ پولیس نے گھر والوں کو اس حادثہ کی جانکاری دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ کے بارے میں پتہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

Published: undefined

کوٹہ ایس پی امرتا دُہن نے ایک بیان میں کہا کہ ’’کوٹہ سی ٹی سے خبر ملی کہ ایک بچی نے خودکشی کر لی ہے، جس کے بعد پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور ایف ایس ایل ٹیم کو بھی موقع پر بھیجا گیا۔ گھر والوں کو بھی معاملے کی جانکاری دی گئی ہے۔ بچی اتر پردیش کی رہنے والی تھی۔ 2023 میں کوٹہ میں پڑھائی کرنے کے لیے آئی تھی۔‘‘ ایک دن قبل ہی اتر پردیش کے ہی رہنے والے ایک طالب علم نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined