قومی خبریں

جے پور-اجمیر ہائی وے پر پھر ہوا حادثہ، لو فلور بس اور ٹرک میں ٹکر، 10 افراد زخمی

زخمیوں کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اجمیر روڈ پر واقع ہوٹل ہائی وے کنگ کے پاس شام 7.30 بجے پیش آیا۔ حادثے کی وجہ ٹرک کی تیز رفتار اور لاپروائی بتائی جاتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

راجستھان میں جے پور-اجمیر ہائی وے پر ایک بار پھر حادثہ ہوا ہے۔ یہاں تیز رفتار ٹرک نے لو فلور بس کو ٹکر مار دی، جس میں 10 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اجمیر روڈ پر واقع ہوٹل ہائی وے کنگ کے پاس پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ جئے پور ضلع کے اندر ہی چاند پول سے بگرو کے لیے چلنے والی جے سی ٹی ایس ایل بس کے ساتھ ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پولیس واقعہ کی جانچ میں لگ گئی ہے۔ ویسے حادثے کی وجہ ٹرک کی تیز رفتار اور لاپروائی بتائی جاتی ہے۔

Published: undefined

اطلاع کے مطابق پیر کی شام تقریباً ساڑھے سات بجے حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹرک جو تیز رفتار میں تھا، نے بگرو کی طرف جا رہی لو فلور بس کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بس اور ٹرک دونوں کو کافی نقصان پہنچا اور گاڑی کے شیشے چکنا چور ہو گئے۔ بگرو تھانہ انچارج موتی لال شرما نے بتایا کہ ساڑھے سات بجے شام اطلاع ملی تھی کہ اجمیر روڈ پر واقع ہوٹل ہائی وے کنگ بگرو کے پاس لو فلور بس حادثہ کی شکار ہو گئی ہے۔ اس کے بعد فوراً پولیس موقع پر پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں بس میں بیٹھے مسافروں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج نزدیکی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کو لے کر انتظامیہ کافی الرٹ ہے۔ کیونکہ 4 دن قبل ہی 20 دسمبر کو جئے پور-اجمیر ہائی وے پر ہی ایک خوفناک حادثہ ہوا تھا، جس میں 14 لوگوں کی دردناک موت ہو گٓئی تھی۔ مرنے والوں میں کئی لوگ ایسے بھی تھے جو حادثہ کے بعد زندہ جل گئے۔ یہ حادثہ یو ٹرن لے رہے ایل پی جی سے بھرے ٹینکر کو ٹرک کے ذریعہ ٹکر مارنے سے پیش آیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined