قومی خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 3480 نئے معاملے، 82 افراد ہلاک

ملک کا این سی او سی ڈیپارٹمنٹ جو وبا کے خلاف مہم کی قیادت کر رہا ہے، نے کہا کہ کورونا کے 3480 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ پاکستان میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر12,01,367 ہو گئی ہے

پاکستان میں کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
پاکستان میں کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 3480 نئے کیسز رپورٹ اور اس وبا کی وجہ سے مزید 82 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

ملک کا این سی او سی ڈیپارٹمنٹ جو وبا کے خلاف مہم کی قیادت کر رہا ہے، نے کہا کہ کورونا کے 3480 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ پاکستان میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر12,01,367 ہو گئی ہے جن میں سے 10,82,988 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 91,717 ہو گئی ہے جن کا ملک کے مختلف اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے، ان میں سے 5,373 افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

این سی او سی کے مطابق اموات کی تعداد مزید 82 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 26,662 ہوگئی ہے۔ پاکستان کا جنوبی سندھ صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,43,521 ہے اور اس کے بعد مشرقی پنجاب صوبہ میں اب تک 4,11,808 متاثر ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined