قومی خبریں

ملیشیا میں کورونا وائرس کے مزید 2778 نئے معاملے، 19 مریض فوت

وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق ملک میں آنے والے نئے کیسز میں سے 129 کیسز باہر کے ہیں جبکہ 2649 کیسز مقامی رابطوں کے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

کوالالمپور: ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے مزید 2,778 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27,41,179 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق ملک میں آنے والے نئے کیسز میں سے 129 کیسز باہر کے ہیں جبکہ 2649 کیسز مقامی رابطوں کے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران 19 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31,334 ہو گئی ہے۔ اس دوران 3,539 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں اور اب تک ملک میں 26,65,030 لوگ کووڈ شفایابی حاصل کرچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے 44,815 ایکٹیو کیسزہیں۔ جن میں سے 306 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ 170 مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔ ملیشیا میں 64,283 افراد کو ٹیکے لگائے گئے جن میں سے 79.5 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی خوراک اور 78.3 فیصد آبادی کو دونوں خوراکیں مل چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined