قومی خبریں

تمل ناڈو میں میڈیا ملازمین کے لئے 5000 روپے کی خصوصی مراعات کا اعلان

ایم کے اسٹالن نے سرکاری حکمنامہ جاری کرکے کورونا وائرس سے مرنے والے میڈیا ملازمین کے اہل خانہ کو دی جانے والی امداد کو 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن 

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے میڈیا کے نمائندوں کو کووڈ-19 کے خلاف فرنٹ لائن واریئر قرار دینے کے بعد بدھ کے روز ریاست کے تمام منظور شدہ میڈیا اہلکاروں کے لئے 5000 روپے کی خصوصی مراعات کا اعلان کیا۔

Published: undefined

ایم کے اسٹالن نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ​ اے ڈی ایم کے کی سابقہ حکومت نے میڈیا اہلکاروں کو خصوصی امداد کے طور پر 3000 روپے ادا کیے تھے۔ اب اسے بڑھا کر 5000 روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ سرکاری حکمنامہ جاری کرکے کورونا وائرس سے مرنے والے میڈیا ملازمین کے اہل خانہ کو دی جانے والی امداد کو 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس کا اطلاق ٹی وی چینلوں میں کام کرنے والے صحافیوں، فوٹو گرافروں اور کیمرہ پرسن سمیت ان تمام اہلکاروں پر ہوگا، جن کو حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی منظوری، ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ یا مفت بس پاس ملا ہوا ہے۔

Published: undefined

ایم کے اسٹالن نے کہا کہ میڈیا حکومت اور عوام کے مابین ایک پُل کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے اس عالمی وبا میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے تمام میڈیا اہلکاروں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined