قومی خبریں

کانگریس کا عآپ سے اتحاد، اعلان جلد: شیلا دیکشت

شیلا دیکشت نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں ’عآپ‘ سے اتحاد کے سوال پر کہا ’’آج شام یا پیر تک اس سلسلے میں پارٹی کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر شیلا دیکشت نے کہا ہے کہ دارالحکومت کی 7 لوک سبھا سیٹوں کے لئے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ساتھ اتحاد پر جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا جلد ہی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تین مرتبہ دہلی کی وزیر اعلی رہیں شیلا دیکشت نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں ’عآپ‘ سے اتحاد کے سوال پر کہا ’’آج شام یا پیر تک اس سلسلے میں پارٹی کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ ریاستی صدر اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ وہ آج 81 برس کی ہو گئیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکن انہیں مبارکباد دینے کے لئے پہنچے۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ دہلی میں کانگریس سبھی 7 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا ارادہ کر چکی ہے اور ’عآپ‘ سے سمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

Published: 31 Mar 2019, 6:09 PM IST

واضح رہے کہ دہلی کی ساتوں پارلیمانی سیٹوں پر فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی کا قبضہ ہے۔ سال 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں ان سیٹوں پر کانگریس کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے لیکن سال 2014 کے انتخابات میں وہ ایک بھی سیٹ حاصل نہیں کر سکی۔ ملک بھر میں 11 اپریل سے لے کر 19 مئی کے درمیان کل سات مراحل میں لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔ دہلی میں چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Published: 31 Mar 2019, 6:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Mar 2019, 6:09 PM IST