قومی خبریں

کسانوں کی قسمت بدلنے میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے جانوروں کی ’آئی وی ایف‘ تکنیک

مرکزی وزیر نے پرشوتم روپالا نے آمدنی پیدا کرنے کے بے پناہ امکانات اور آئی وی ایف تکنیک کے ذریعہ بچھڑوں کی پیدائش کے پائیدار ماڈل پر زور دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: جانوروں کی پرورش، ڈیری اور ماہی پروری کے وزیر پرشوتم روپالا نے کسانوں کی اقتصادی خوشحالی کے لئے ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) تکنیک (ٹیسٹ ٹیوب) سے بچھڑے تیار کرنے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس سے دودھ کی پیداوار میں انقلابی تبدیلی آسکتی ہے۔ روپالا نے آئی وی ایف تکنیک سے ملک میں پہلا آئی وی ایف بنی بچھڑا تیار کرنے و الے جے کے ٹرسٹ بوووگجکس پنے کا آج دورہ کرنے کے بعد کہاکہ اس طریقہ سے بڑے پیمانہ پر اقتصادی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ادارے اس کے اس ماڈل کی تعریف کی۔

Published: undefined

اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ مجھے اسسٹڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجیز کے لئے ڈاکٹر وجے پت سنگھانیا سنٹر آف ایکسلنس میں ساہیوال نسل کی گائے سے نکالے گئے اوسائٹس کے اثرکا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ’سمادھی‘ اور ’گوری‘ ساہیوال نسل کی گایوں کو دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی جنہوں نے 100 اور 125 بچھڑے پیدا کئے ہیں۔ ہر ایک بچھڑا ایک لاکھ روپے کی قیمت پر فروخت کیا گیا تھا۔ مجھے بتایا گیا کہ ان دو گایوں سے جے کے بوواجنکس کو ایک سال میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے آمدنی پیدا کرنے کے بے پناہ امکانات اور آئی وی ایف تکنیک کے ذریعہ بچھڑوں کی پیدائش کے پائیدار ماڈل پر زور دیا۔ اس ٹرسٹ نے کچھ خاص دیسی گایوں کی نسلوں پر توجہ دینے کے ساتھ جینیاتی طورپربہتر گایوں ا ور بھینسوں کی تعداد میں اضافہ لئے آئی وی ایف اور ای ٹی تکنالوجیز کی شروعات کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined