پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے قرض معافی کا اعلان

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے 1200 کروڑ روپے تک کے قرضوں کے تصفیہ کے لیے موجودہ قرض معافی اسکیم کے تحت 1200 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے 1200 کروڑ روپے تک کے قرضوں کے تصفیہ کے لیے موجودہ قرض معافی اسکیم کے تحت 1200 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی حکومت پہلے ہی ایسے 5.63 لاکھ کسانوں کے 4610 کروڑ روپے کے قرض معاف کر چکی ہے۔ اس میں سے 1.34 لاکھ چھوٹے کسانوں کو 980 کروڑ روپے کی راحت ملی ہے، جبکہ 4.29 لاکھ پسماندہ کسانوں کو 3630 کروڑ روپے کی قرض معافی کا فائدہ ملا ہے۔

سال بھر کی کسان تحریک کے دوران سینکڑوں کسانوں کی قربانیوں کی یاد میں اور اس عرصے کے دوران کسانوں کے تعاون کے نشان کے طور پر وزیر اعلیٰ نے 5 ایکڑ زمین میں ایک جدید ترین یادگار بنانے کا بھی اعلان کیا۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کی تحریک اور ان کی قربانیوں کو وقف یہ یادگار مرکزی حکومت کی طرف سے سیاہ زرعی قوانین کو منسوخ کروانے کے لیے کسانوں کی جدوجہد کو دکھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ یادگار اس لیے بھی اہم ہو گی کیونکہ یہ جمہوریت کی بالادستی اور کسان تحریک کے پرسکون رویے کو ظاہر کرے گی۔ انہوں نے کسانوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور پرامن تحریک چلانے کے لیے ایک اعلیٰ درجے کی یادگار تعمیر کرنے کے لیے سنیُکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) سے مکمل تعاون طلب کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔