قومی خبریں

دہلی کورٹ میں شوٹ آؤٹ سے ناراض وکلاء نے ہڑتال کا کیا فیصلہ، کانگریس نے راجدھانی کو ’کرائم کیپٹل‘ بنانے کا لگایا الزام

دہلی کانگریس صدر نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں قتل، تاوان سمیت تمام جرائم میں 2015 اور 2019 کے دوران 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجدھانی دہلی واقع روہنی کورٹ میں جمعہ کو ایک جج کی عدالت میں ہوئے شوٹ آؤٹ کے خلاف وکلاء نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ واقعہ سے ناراض دہلی کی مختلف عدالتوں کے وکیلوں نے ایک دن کی ہڑتال بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنا احتجاج ظاہر کرنے کے لیے وکیلوں نے ہفتہ کو راجدھانی دہلی کی سبھی ضلع عدالتوں میں ایک دن کی ہڑتال طلب کی ہے۔ اس دوران کوئی بھی وکیل کام نہیں کرے گا۔

Published: undefined

راجدھانی کے انتہائی سیکورٹی والی عدالت میں برسرعام فائرنگ کی واردات کو لے کر دہلی پردیش کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ برسرعام گولی چلنا یہ ثابت کرتا ہے کہ دہلی میں جنگل راج قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی راجدھانی اب ’کرائم کیپٹل‘ یعنی جرائم پیشوں کی راجدھانی بن گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر انل کمار نے کہا کہ دہلی کی سیکورٹی کے انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں، وزیر اعلیٰ انتخابی سفر میں مصروف ہیں، وہیں ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کو دہلی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کورٹ میں تقریباً 40 راؤنڈ گولیاں چلنے سے جج، وکیل اور دیگر لوگوں کی جان خطرے میں تھی۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ کفیہ نظام پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے، جب کہ دہلی پولیس کو خفیہ نظام سے جانکاری ملی تھی کہ اس طرح کا واقعہ ہوگا۔ ایک مہلوک نے ایک ویڈیو ڈال کر حملے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا، اس کے بعد بھی برسرعام اس طرح کا واقعہ سرزد ہوا۔‘‘

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں قتل، تاوان سمیت تمام جرائم میں 2015 اور 2019 کے دوران 57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم میں 2015 اور 2020 کے دوران 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال 15 اگست اور اس سال 15 اگست کے دوران عصمت دری کے معاملے میں 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعہ کو دہلی واقع روہنی کورٹ میں پیشی کے دوران بدنام زمانہ بدمعاش گوگی پر کچھ لوگوں نے فائرنگ کر دی جس میں وہ مارا گیا۔ وہاں موجود پولیس نے بھی بدمعاشوں کی فائرنگ کا جواب دیا اور دونوں حملہ آوروں کو مار گرایا۔ دونوں مسلح بدمعاش وکیل کے لباس میں پہنچے تھے اور اسی وجہ سے انھیں پہچانا نہیں جا سکا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹلّو تاجپوریا گینگ نے وکیل کے لباس میں گوگی پر حملہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ