قومی خبریں

وشاکھاپٹنم میں پھر گیس کا اخراج، 2 مزدور ہلاک، 4 اسپتال میں داخل

یہ واقعہ شہر کے پروادا علاقہ کے جواہر فارما سٹی میں واقع فارما کمپنی سینر لائف سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ میں پیش آیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک مرتبہ پھر سے گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پیر کی شب ایک فارما کمپنی میں بنزیمیڈیزول گیس کے اخارج کے سبب 2 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ دیگر چار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ شہر کے پروادا علاقہ کے جواہر فارما سٹی میں واقع فارما کمپنی سینر لائف سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ میں پیش آیا۔

Published: 30 Jun 2020, 1:11 PM IST

اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے حادثہ کے وقت کمپنی میں تقریباً 30 ملازمین کام کر رہے تھے۔ گیس اخراج کے بعد ان میں سے تقریباً 6 بیہوش ہو گئے، جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ رات کے 11.30 بجے پیش آیا تھا لیکن اس بارے میں علی الصبح ہی معلوم چل سکا۔

Published: 30 Jun 2020, 1:11 PM IST

ہلاک ہونے والے مزدوروں کی شناخت نریندر اور گوری شنکر کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دیگر چار کا علاج یہاں پر موجود کنگ جارج اسپتال میں چل رہا ہے۔ اسپتال میں داخل افراد میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ابتدائی تفتیش میں حادثہ کے پیچھے تکنیکی مسائل کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعہ کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے پوری معلومات حاصل کی ہے۔ معاملہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Published: 30 Jun 2020, 1:11 PM IST

واضح رہے کہ رواں سال وشاکھاپٹنم میں ہی واقعہ ایل جے کے پالیمر فیسلٹی میں اسٹائرین گیر کے اخراج کے سبب 12 افراد کی جان چلی گئی تھی جبکہ 500 سے زیادہ افراد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔ اس معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Published: 30 Jun 2020, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jun 2020, 1:11 PM IST