ممبئی: ممبئی میں اندھیری ایسٹ سیٹ پر ہونے والا ضمنی انتخاب کافی دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے اور این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے بی جے پی سے اپیل کی ہے کہ شیوسینا کے آنجہانی ایم ایل اے رمیش لٹے کی بیوی رتوجا کو بلامقابلہ منتخب ہونے کی اجازت دی جائے۔
Published: undefined
این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اتوار کو شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے دھڑے کی امیدوار ریتوجا لٹے کی 3 نومبر کو ہونے والے اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخابات میں بلا مقابلہ جیت کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ رمیش لٹکے کی موت کی وجہ سے اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ رمیش کی بیوی ریتوجا لٹکے بی جے پی کے مرجی پٹیل کے خلاف میدان میں ہیں۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر یعنی آج ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس کو خط لکھا تھا، جس میں ان پر زور دیا تھا کہ وہ آنجہانی ایم ایل اے رمیش کے اعزاز میں اندھیری ایسٹ اسمبلی حلقہ کے آئندہ ضمنی انتخاب کے لیے اپنی پارٹی کا امیدوار کھڑا نہ کریں۔ فڈنویس نے اعتراف کیا کہ یہ خط انہیں جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ لینے سے پہلے انہیں پارٹی قیادت سے بات کرنی ہوگی۔ بی جے پی لیڈر کو لکھے گئے ایک خط میں راج ٹھاکرے نے کہا کہ ایم این ایس آنجہانی ایم ایل اے کا احترام ظاہر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات نہیں لڑے گی۔ انہوں نے یہ خط سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
Published: undefined
ایم این ایس سربراہ نے کہا، ’’ایم ایل اے رمیش لٹکے کی موت کے بعد اندھیری ایسٹ کا ضمنی انتخاب ہونا ہے اور ان کی بیوی ریتوجا نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ایم این ایس مرحوم کی روح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے کے لئے الیکشن نہیں لڑے گی۔ کانگریس اور این سی پی نے رتوجا لٹے کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined