
علامتی تصویر
اترپردیش میں پریاگ راج کے بارا تھانہ علاقے میں واقع قدیم پتھر بندی مہادیو مندر کی دیوار کاٹ کر خزانے کی تلاش کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ شرپسند عناصر کی اس حرکت سے گاؤں والوں میں زبردست غصہ پایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں گرام پردھان کی تحریر پر بارا پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
گاؤں والوں کو اتوار کی صبح مندر کی دیوار کاٹے جانے کی اطلاع ہوئی، جس سے بڑے پیمانے پرعلاقے میں غم و غصہ پھیل گیا۔ گاؤں کے پردھان ستیش کمار گپتا نے فوری طور پر بارا پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی۔ مقامی لوگوں کے درمیان دیوار کاٹنے اور کھدائی کے پیچھے مندر میں دفن خزانے کی چوری کی بحث ہو رہی ہے۔ پتھر بندی مہادیو مندر میں شیو اور ہنومان جی سمیت دیگر دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں نصب ہیں۔ مندر میں ہر سال پوس کے مہینے کی تریہ دشی، ادھی ماس اور ساون وغیرہ میں میلے لگتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں ریونیو ٹیم کی تحقیقات کے دوران حقیقت سامنے آئی۔
Published: undefined
فی الحال گرام پردھان کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریونیو ٹیم نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بارا کے نائب تحصیلدار وجے کمار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق یہ حرکت مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش نہیں ہے بلکہ گاؤں والوں کی باتوں کے مطابق مندر کے اندر چھپے خزانے کو تلاش کرنے کے لیے دیوار کاٹنے کا کام لگ رہا ہے۔
Published: undefined
نائب تحصیلدار کی رپورٹ اور گاؤں والوں کے درمیان ہو رہی باتیں خزانے کی لالچ کی طرف واضح اشارہ کر رہی ہیں۔ پولیس جلد ہی شرپسند عناصر کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہوں نے مندر کے احاطے کی بے حرمتی کی ہے۔ دریں اثنا محکمہ سیاحت کی ایک ٹیم بھی قدیم پتھر بندی مہادیو مندر کی تزئین کاری اور خوبصورتی کے لیے موقع پر پہنچی ہے اور جائے وقوعہ کاجائزہ لینے میں مصروف ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز