قومی خبریں

’مذاکرہ کے لیے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول ضروری‘، پاکستانی وزیر اعظم کو ہندوستان کا دو ٹوک جواب

ارندم باگچی نے کہا کہ ہم نے رپورٹ دیکھی ہے، ہندوستان کا رخ اس بات پر قائم ہے کہ ہم سبھی ممالک کے ساتھ دوستانہ رشتہ چاہتے ہیں... لیکن اس کے لیے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول بنانا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ارندم باگچی</p></div>

ارندم باگچی

 

ہندوستان نے جمعرات کے روز پڑوسی ملک پاکستان کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ اگر ہندوستان کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول ضروری ہے۔ دراصل معاشی بحران کا سامنا کر رہے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ایک بار پھر ہندوستان کے ساتھ مذاکرہ کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Published: undefined

ہندوستانی وزارت خارجہ کی جمعرات کو ہونے والی ہفتہ واری پریس کانفرنس میں ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم نے (شہباز شریف کی پیشکش سے متعلق) رپورٹ دیکھی ہے۔ ہندوستان کا رخ اس بات پر قائم ہے کہ ہم سبھی ممالک کے ساتھ دوستانہ رشتہ چاہتے ہیں... لیکن اس کے لیے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول بنانا ہوگا۔

Published: undefined

اس سے قبل منگل کے روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ہندوستان کے ساتھ بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انھوں نے اسلام آباد  میں ’منرل سمٹ‘ کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی تعمیر کے لیے وہ پڑوسیوں کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined