ویڈیو گریب
پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان سلامتی دستوں نے سرحد پر دشمنوں کی بڑی سازش کو ناکام کر دیا ہے۔ سرحدی سلامتی دستوں (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس نے مل کر امرتسر ضلع کے بھروپال گاؤں کے پاس اسلحہ، گولہ بارود اور گرینیڈ کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
Published: undefined
سرحد پار دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف یہ کارروائی ایک اہم کامیابی مانی جا رہی ہے۔ بی ایس ایف کی خفیہ شاخ سے ملی پختہ اطلاع کی بنیاد پر بدھ کی شام بھروپال گاؤں کے آس پاس ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اس دوران کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کیے گئے۔
Published: undefined
تلاشی مہم میں سلامتی دستوں نے 2 ہینڈ گرینیڈ، 3 پستول، 6 میگزین اور 50 زندہ کارتوس برآمد کیے۔ برآمد اسلحے اور گولہ بارود پنجاب پولیس کو سونپ دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی مستعدی نے دشمنوں کے غلط منصوبوں کا ناکام کر دیا ہے۔ ساتھ ہی سرحد سے متصل علاقوں میں امن اور تحفظ کو یقینی کرنے کی سمت میں اسے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
پہلگام حملے کے بعد بی ایس ایف جوان کافی فعال ہیں۔ جمعرات کو بنگلہ دیش کی سرحد پر بھی تین لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مغربی تریپورہ کے نرسنگھ گڑھ گاؤں میں ایک مشترکہ مہم کے دوران ایک ہندوستانی شہری کو ای سی او ماروتی وین کے ساتھ پکڑا گیا۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے ایسکوف کف سیرپ کی 805 بوتلیں برآمد کی گئیں۔
Published: undefined
ایک دیگر آپریشن میں بی او پی کیودھیپا کے بی ایس ایف جوانوں نے کیادھوپا بازار علاقے سے ایک ہندوستانی دلال کو گرفتار کیا۔ گرفتار دلال انسانی اسمگلنگ اور بنگلہ دیشی اور روہنگیا شہریوں کی ہندوستان میں غیرقانونی دراندازی میں فعال طور سے شامل ہے۔ ساتھ ہی انہیں پناہ اور اشیاء کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ سرحد چوکی پوٹیا کے بی ایس ایف جوانوں نے سرحدی سلامتی باڑ کو پار کرکے بنگلہ دیش سے ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہندوستانی شہری کو پکڑا۔ اس کے قبضے سے یو اے ای اور بی ڈی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ تقریباً 13 لاکھ روپے قیمت کی بڑی مقدار میں نشیلی اشیاء اور دیگر ممنوعہ سامان ضبط کیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined