قومی خبریں

گرفتاری کے وقت امرت پال کے سر پر پگڑی، کمر میں کرپان  نظر آ رہی تھی

امرت پال سنگھ نے گرفتاری سے قبل روڈوال گوردوارہ میں ایک خطبہ بھی دیا تھا جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ یہ انتہا نہیں بلکہ آغاز ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا اے این آئی ڈجیتل ٹویٹ گریب</p></div>

تصویر سوشل میڈیا اے این آئی ڈجیتل ٹویٹ گریب

 

پنجاب پولیس نے خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو 36 دن بعد گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے امرت پال کو موگا کے روڈوال گوردوارہ سے گرفتار کیا ہے۔ نیوز پورٹل ’ آج تک‘ کے مطابق  ان کی گرفتاری کے وقت کی تصویر منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ سر پر پگڑی، کمر میں کرپان اور ننگے پاؤں یعنی مکمل طور پر نہنگ کا لباس پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

پنجاب پولیس نے ٹویٹ کیا کہ امرت پال سنگھ کو موگا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان برقرار رکھیں۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ امرت پال نے موگا کے رودیوال گوردوارہ میں خودسپردگی کی ہے۔

Published: undefined

پورٹل پر شائع خبر کے مطابق امرت پال سنگھ نے گرفتاری سے قبل روڈوال گوردوارہ میں ایک خطبہ بھی دیا تھا جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ یہ انتہا نہیں بلکہ آغاز ہے۔ اس نے گرودوارے میں تبلیغ کے بعد پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ امرت پال ہفتہ کی شام سے گرودوارے میں چھپا ہوا تھا۔ جس کی اطلاع سابق جتھیدار جسبیر سنگھ کی جانب سے پولیس کو دی گئی۔ امرت پال کو پولس نے اتوار کی صبح 7 بجے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اسے امرتسر لایا گیا ہے اور خبر گشت کر رہی ہے کہ وہاں سے اسے بٹھنڈہ ہوائی اڈے سے پرواز کے ذریعے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل بھیج دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined