قومی خبریں

امانت اللہ تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب، ’ملازمین کی تنخواہیں ایک ہفتہ میں ادا کریں گے‘

امانت اللہ خان نے وقف بورڈ کے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کی رکی ہوئی تنخوائیں ایک ہفتہ کے اندر واگزار کر دی جائیں گی

امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے  چیئرمین منتخب / تصویر پریس ریلیز
امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب / تصویر پریس ریلیز 

نئی دہلی: اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین امانت اللہ خان کو جمعرات کے روز تمام ممبران کے ذریعہ بلامقابلہ دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ شام پانچ بجے ڈویزنل کمشنر کے آفس میں وقف بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد جس میں امانت اللہ خان نے نام پر مہر ثبت کی گئی۔

Published: undefined

وقف بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ میں سابق ایم پی زمرہ سے رکن پرویز ہاشمی سمیت تمام ممبران موجود رہے۔ میٹنگ کے دوران متولی زمرہ سے ممبر چودھری شریف نے چیئرمین کے لیئے امانت اللہ خان کا نام پیش کیا جس کی رضیہ سلطانہ نے تائید کی اور باقی موجود تمام ممبران نے بھی امانت اللہ خان کے حق میں اپنی حمایت پیش کی۔ اس کے بعد شام 6 بجے امانت اللہ خان کے دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔

Published: undefined

چیئرمین منتخب ہوتے ہی امانت اللہ خان سیدھے دہلی وقف بورڈ آفس پہونچے جہاں بورڈ ممبران اور وقف بورڈ کے عملہ کے علاوہ معزز سماجی کارکنان اور ذمہ داران نے امانت اللہ خان کا استقبال کیا۔ نو منتخب چیئرمین امانت اللہ خان نے اس موقع پر تمام دہلی والوں اور وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دہلی کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔

Published: undefined

امانت اللہ خان نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح دہلی وقف بورڈ کے رکے ہوئے کاموں کو پورا کرنے پر مرکوز ہوگی۔ امانت اللہ خان نے وقف بورڈ کے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کی رکی ہوئی تنخوائیں ایک ہفتہ کے اندر واگزار کر دی جائیں گی، لہذاہا انہیں بلا خوف و خطر اسی طرح لگن اور محنت سے کام کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ ہمارے اسلاف کی میراث، ایک قیمتی امانت ہے اور ایک بہت بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔

Published: undefined

وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے کہا، ’’میں یقین دلاتا ہوں کہ میں پوری امانت داری اور دیانتداری کے ساتھ ملت کے اس ادارہ کی ترقی کے لیئے کوشاں رہوں گا اور اپنے اسلاف کی اس میراث کی حفاظت کے لئے جو بھی ممکن ہو ہوگا وہ کرنے سے گریز نہیں کروں گا۔‘‘

اس سے قبل وقف بورڈ کے ممبر ایڈوکیٹ حمال اختر نے عام آدمی پارٹی حکومت اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وزیر اعلی نے وقف بورڈ کی ذمہ داری ایک ایسے شخص کو سونپی ہے جس نے پوری امانت داری کے ساتھ وقف بورڈ کی خدمت کی ہے اور انشاءاللہ آگے بھی ان سے یہی امید ہے۔چودھری شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے چیئرمین سے بہت امیدیں ہیں اور انشاءاللہ وہ وقف بورڈ کی ترقی کے لیئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined