قومی خبریں

الہ آباد: افکو پلانٹ میں گیس کا اخراج، 2 افسران ہلاک، 15 ملازمین کی حالت خراب

پھولپور افکو پلانٹ میں امونیا گیس کے اخراج کے سبب دو افسران وی پی سنگھ اور ابھے نندن کی موت واقع ہوئی، جبکہ گیس کی زد میں آنے کے بعد 15 ملازمین کی طبیعت بگڑ گئی، جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں

الہ آباد: افکو پلانٹ میں گیس کا اخراج / تصویر بشکریہ ٹویٹر
الہ آباد: افکو پلانٹ میں گیس کا اخراج / تصویر بشکریہ ٹویٹر 

الہ آباد: اتر پردیش میں الہ آباد (پریاگ راج) کے پھولپور افکو پلانٹ میں گزشتہ رات امونیا گیس کے اخراج کے سبب دو افسران کی موت ہو گئی، جبکہ گیس کی زد میں آنے والے 15 ملازمین کی طبیعت بگڑ گئی۔ تمام متاثرین کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ امونیا گیس کے سبب جن افسران کی موت واقع ہوئی ہے ان کے نام وی پی سنگھ اور ابھے نندن ہیں۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ممکنہ طور پر یوریا کی پیداوار سے متعلق یونٹ میں نصب پمپ میں خرابی آ جانے کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا۔

Published: undefined

موصول ہونے والی اطلاعات منگل کی شب 11 بجے پھولپور افکو کی پی-1 یونٹ میں امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا۔ وہاں موجود افسر وی پی سنگھ اخراج روکنے کے لئے پہنچے لیکن وہ بری طرح متاثر ہو گئے۔ اس کے بعد انہیں بچانے کے لئے گئے افسر ابھے نندن بھی گیس کی زد میں آ گئے۔ ان دونوں افسران کو وہاں موجود ملازمین نے باہر نکالا۔

Published: undefined

اس دوران گیس کا اخراج ہوتا رہا، امونیا پوری یونٹ میں پھیل گئی اور وہاں موجود 15 ملازمین اس کی زد میں آ گئے۔ گیس کی زد میں آنے والے متعدد ملازمین بے ہوش ہو گئے۔ موقع پر پہنچے ماہرین نے حالات کو قابو میں کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ امونیا کی زد میں آنے والے ملازمین دھرمویر سنگھ، لال جی، ہریش چندر، اجیت کشواہا، راکیش کمار، شیو، کاشی، بلوار، اجے یادو، سی ایس یادو، آر آر وشوکرما وغیرہ کو حالت بگڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

موقع پر پہنچے ایس پی گنگاپار دھول جیسوال، سی او رام ساگر، ایس ڈی ایم یوراج سنگھ اور افکو کے یونٹ ہیڈ محمد مسعود سمیت کئی افسران ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined