قومی خبریں

ریاست کے لوگوں کو لگے گا مفت کورونا ٹیکہ، حکومت مہاراشٹر کا اعلان

ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے واضح کیا ہے کہ 18 سال سے اوپر ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ٹیکہ دیا جائے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

مہاراشٹر میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت مہاراشٹر نے ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت مہاراشٹر میں اقلیتی امور کے کابینی وزیر اور این سی پی ترجمان نے کہا کہ ریاست میں 18 سے 45 سال کے درمیان کی آبادی کو مفت میں کورونا ویکسین کا ڈوز دیا جائے گا۔ ریاست کی مفت کورونا وائرس مہم کے لئے گلوبل ٹینڈر منگوایا جائے گا، جو کمپنی اچھی اور سستی ویکسین فراہم کرے گی ریاستی حکومت اسی کمپنی سے کورونا ویکسین خریدے گی۔

Published: undefined

نواب ملک نے کہا کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ریاستی حکومت کو چار سو روپئے میں اور نجی اسپتالوں کو چھ سو روپئے میں ٹیکہ دینے کی بات کہی ہے۔ جبکہ بھارت بائیوٹیک نے مرکز کو ویکسین 150 روپئے میں ریاستی حکومت کو چھ سو روپئے میں نجی اسپتالوں اور عام شہریوں کو بارہ سو روپئے میں ٹیکہ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

نواب ملک نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لئے گلوبل ٹینڈر منگوانے کے معاملے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ پچھلی کابینہ میٹنگ میں مفت ٹیکہ کاری مہم کے متعلق تبالہ خیال ہوا تھا، کل ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے واضح کیا ہے کہ 18 سال سے اوپر ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ٹیکہ دیا جائے گا۔

Published: undefined

گزشتہ دنوں کئی دنوں سے مہاراشتر میں روزانہ 60 ہزار کورونا کے معاملات سامنے آرہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کی اگر بات کی جائے تو ریاست میں 66 ہزار ایک سو 91 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور آٹھ سو 32 افراد کی اموات واقع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے حکومتِ مہاراشٹر نے مفت میں کورونا ویکسین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

نوجونوں کو بھی ویکسین لینے کا مشورہ :

حکومت مہاراشٹر کی جانب سے مفت ویکسین مہم کا ریاست کے عوام نے خیرمقدم کیا ہے۔ ممبئی کے معروف تعلیمی ادارے انجمن اسلام کے صدر اور معروف ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا ریاستی حکومت کا مفت کورونا ویکسین ڈرائیو کے فیصلے کا قابلِ ستائش ہے۔ ہر فرد کو کورونا کا ٹیکہ لگانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خام خیالی ہے کہ نوجوانوں کو کورونا ٹیکے کی ضرورت نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نوجوانوں کو ویکسین لینا زیادہ ضروری ہے، کیوں کہ نوجوان طبقہ ہی باہر کام پر جاتا ہے۔ اس طبقے کی حفاظت نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ ہر طبقے کو ویکسین لگانا نہایت ضروری ہے۔

Published: undefined

مفت ویکسین سے عوام کے بڑے طبقے کو فائدہ ہوگا :

ممبئی کی مسلم ایمبولنس سوسائٹی کے صدر اور ایم ایچ صابو صدیق اسپتال کے سربراہ عبدالراؤف سمار نے بھی ریاستی حکومت کے فری ویکسینیشن ڈرائیو کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق ہر شخص کو کورونا ویکسین لینا چاہیے۔ ریاستی حکومت کے فیصلے سے عوام کو فائدہ ہوگا اور ویکسین کے منفی اثرات کے بہت کم معاملے سامنے آئیں ہیں۔ لیکن ان باتوں کو دھیان میں نہ لاتے ہوئے ویکسین کو لگانا نہایت ہی ضروری ہے۔

Published: undefined

مفت ویکسین کے اعلان کے بعد مزدور طبقے کو راحت :

مفت کورونا ٹیکہ کے اعلان کے بعد ریاست کے مزدور طبقے میں بھی خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے۔ مزدور طبقہ بھی حکومت کے اس اعلان سے خوش ہیں۔ مفت ویکسینیشن کا خیرمقدم کیا ہے۔ تعمیرات کا کام کرنے والے ایک مزدور آمین مستری نے کہا کہ مزدور طبقہ کورونا ٹیکے کو لیکر کافی فکر مند تھا لیکن اب ریاستی حکومت کے فری ویکسینیشن کے اعلان کے بعد مزدور طبقہ راحت محسوس کر رہا ہے۔

Published: undefined

ویکسین کے متعلق عوام میں اعتماد بحال کرنے کی ضرورت :

مالیگاؤں سے مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی اور شہر کی جامع مسجد کے خطیب و امام مفتی محمد اسماعیل نے نمائندے سے کہاکہ ریاستی حکومت کی مفت ویکسین کی پالیسی کا ہم خیرم مقدم کرتے ہیں، لیکن ویکسین کے متعلق عوام کے ایک طبقے میں اعتماد کی کمی دیکھائی دے رہی ہے۔ کئی ایسے معاملات سامنے آئیں ہیں کہ ویکسین کے دو ڈوز لینے کے بعد بھی لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ حکومت کو پہلے ویکسین کی فراہمی سے پہلے عوام میں اس متعلق اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

Published: undefined

فری ویکسین کے لئے سالانہ ایم ایل اے فنڈ کی پیشکش :

ممبئی کے ممبا دیوی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی اور کانگریس لیڈر امین پٹیل نے گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ایم ایل اے فنڈ کے ایک کروڑ روپئے سے حلقہ انتخاب کے تمام افراد کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امین پٹیل کا کہنا ہے کہ وہ فری ویکسینیشن کے لئے ایم ایل اے کا پورا سالانہ فنڈ حکومت کو فراہم کرنے کو تیار ہیں، بشرطیکہ حکومت تمام افرد کو مفت میں کورونا کا ٹیکہ فرہم کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو