قومی خبریں

کورونا کا مقابلہ تمام مذہب، ذات اور فرقے متحد ہو کر کر رہے ہیں: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ دوسری ریاستوں کے شہریوں کا بھی بھر پور خیال رکھا جا رہا ہے، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں سبھی مزدوروں، ملازمین اور دیگر پسماندہ طبقات کا خیال رکھنا ہوگا۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا 

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ریاست میں مذہب، ذات اور فرقے متحد ہو کر کورونا وائرس کا مقابلہ کریں گے، کیونکہ ان کا مذہب، فرقہ اور ذات کچھ بھی ہو وائرس ایک ہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے، اسی طرح مریضوں کے صحت یاب ہونے کی خوش آئند خبریں ہیں۔

Published: undefined

آج ریاست کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے افواہ پھیلانے والوں کو سخت الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو معاشرے میں تفرقہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، وزیراعلی نے اعلان کیا کہ ریاست میں کسی بھی طرح کی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ کھیل کود، سماجی اور ثقافتی پروگراموں پر پابندی عائد ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے مریضوں اور مہلوکین کے اضافے پر تشویش جتائی اور کہا کہ متاثرین صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔ زیادہ ضیعف اور بچوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ جبکہ سبھی مذاہب کے تہواروں کی تقریبات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ جبکہ تبلیغی جماعت مرکز دہلی سے آئے سو افراد کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ دوسری ریاستوں کے شہریوں کا بھی بھر پور خیال رکھا جا رہا ہے، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سبھی کو مزدوروں، ملازمین اور دیگر پسماندہ طبقات کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہمیں اعتماد ہے کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں کامیابی حاصل کریں گے۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے شاہ رخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوارنٹائن کے لیے جگہ دے دی ہے، تاج ہوٹل میں ڈاکٹروں کے قیام کی جگہ فراہم کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined