
ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں ایک کل جماعتی وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا جس میں نتیش کمار کے علاوہ بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو بھی شامل ہوں گے۔ملاقات آج صبح گیارہ بجے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
اس وفد میں بی جے پی نے اپنے دونوں نائب وزراء اعلی اور ریاستی صدر کو نہیں بھیجا ہے بلکہ نتیش کمار کی کابینہ میں وزیر جنک رام کو نمائندگی کے لئے بھیجا ہے۔ واضح رہے حزب اختلاف کےرہنما تیجسوی یادو کے مطالبہ پر نتیس کمار نے ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر وزیر اعظم کو چار اگست کو خط لکھا تھا۔ تیجسوی یادو اور ان کے والد لالو پرساد یادو ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔
نتیش کمار کی قیادت والےاس وفد میں آر جے ڈی سے تجیسوی یادو، جے ڈی یو سے وجے کمار چودھری، بی جے پی سے جنک رام، کانگریس سے اجیت شرما، کمیونسٹ پارٹی (مالے) سے محبوب عالم،آئی ایم آئی ایم سے اختر الایمان، ہم سے جیتن رام مانجھی، وی آئی پی سے مکیش سہنی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے سوریہ کانت پاسوان اور مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی سے اجے کمار شامل ہیں۔ واضح رہے اس مدے پرگفتگو کے لئے وزیر اعظم نے تیجسوی یادو کو بھی خط لکھا تھا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
تصویر آئی اے این ایس